ناول ” اداس نسلیں اردو زبان میں لکھا جانے والا تاریخی ناول ہے جسے عبداللہ حسین نے تحریر کیا۔ عبد اللہ حسین کا یہ پہلا ناول جسے انہوں نے داؤد خیل کے قیام کے دوران 1956 میں لکھنا شروع کیا تھا اور 1961 میں مکمل کیا۔ یہ ناول پہلی بار ” نیا ادارہ سے 1963 میں شائع ہوا اور آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اردو ادب میں اس ناول کو بہت سراہا گیا کیا اور اس کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس ناول کے اب تک 50 سے زائد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔


عبد اللہ حسین خود لکھتے ہیں:
ہر ادیب اور شاعر اپنی ہم عصر نسل کے لیے لکھتا ہے یوں بھی نہیں ہوا کہ کوئی ادیب قلم اٹھائے اور کہے کہ "اب میں آنے والی نسلوں کے خاطر ادب تخلیق کرتا ہوں” وغیرہ وغیرہ ہاں اگر ایک کے بعد دوسری نسل بھی اس کے ادب کو اسی شوق سے پڑھتی ہے اور اس کے ساتھ اپنے کو اسی قدر منسلک ومربوط محسوس کرتی ہے تو یہ بات ادب کے لیے گویا بانس کے طور پر ہوتی ہے اور اس سے اسے وہ جو کہ آخر قلم کا مزدور ہی ہوتا ہے اتنی ہی خوشی حاصل ہوتی ہے جتنی کسی بھی محنت کش کو عید کے موقع پر ایک ماہ کی زائد تنخواہ کے ملنے کی ہوتی ہے ہوتی ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہوتا ہے گویا کہ یہ کوئی عطیہ نہیں بلکہ اس کا ایک حق ہوتا ہے۔
Udas Naslain PDF by Abdullah Hussain | اداس نسلیں

اداس نسلیں
عبد اللہ حسین

https://www.mediafire.com/file/afu7h6fif231c7a/Udas_Naslain_by_Abdullah_Hussain_novelhub.blogspot.com.pdf/file

کتاب: اداس نسلیں
مصنف: عبد اللہ حسین

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے