ترا جلوہ آئے نظر میرے مولیٰ

Dynamic Share Icon

ترا جلوہ آئے نظر میرے مولیٰ
نظر کو اٹھاؤں جدھر میرے مولیٰ

کرم ہوگیا مجھ پہ گر میرے مولیٰ
تو باندھیں گے رخت سفر میرے مولیٰ

تڑپ میرے دل کی بڑھی جا رہی ہے
” دکھا دے مجھے اپنا گھر میرے مولیٰ "

میں حمد و ثناء لکھوں ہر وقت تیری
عطا کر مجھے وہ ہنر میرے مولیٰ

گناہوں کی دل دل میں جب بھی پھسوں میں
تو دل میں رہے تیرا ڈر میرے مولیٰ

عطا کر مجھے اتنی طاقت کہ میں بھی
کروں ذکر آٹھو پہر میرے مولیٰ

ہر اک شے پہ قادر ہے ، مالک ہے تو ہی
کہیں کیوں نہ جن و بشر میرے مولیٰ

پڑھوں کلمۂ طیبہ میں ہمیشہ
حضر میں رہوں یا سفر، میرے مولیٰ

ہے انعام و اکرام جس رہ پہ تیرا
چلانا اسی راہ پر میرے مولیٰ

ہو عنبر سے عاصی پہ تیرا کرم تو
وہ پھر کیوں نہ ہو معتبر میرے مولیٰ

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے