تسہیل الوقایہ اردو شرح شرح الوقایہ ۲
حمد وصلوۃ کے بعد مناسب معلوم ہوتا ہے کہ میں یہ ذکر کروں کہ مجھے اس شرح کے لکھنے کا موقع ، ۱۹۹۷ء میں ملا جب بندہ کا خدمت تدریس کے لیے تقرر عمل میں آیا تو احقر کے ذمہ نور الانوار ، مختارات ، ترجمہ قرآن کریم کے ساتھ شرح وقایہ بھی آئی لیکن شرح وقایہ کے حل کے لیے کوئی ایسی اردو شرح دستیاب نہ ہو سکی جو تشفی بخش ہو اور طالب علم کو مطمئن کر سکے نورالانوار کو جس بہترین انداز میں حل کیا گیا ہے میں نے سوچا کہ اسی طرز پر شرح وقایہ کی شرح لکھی جائے لیکن اپنی بے بضاعتی کی طرف نظر کرتے ہوئے اس کی ہمت نہ ہو سکی لیکن دوسرے سال بھی جب شرح وقایہ ذمہ میں رہی تو طلباء عزیز کی طرف سے بہت اصرار ہوا کہ احقر شرح وقایہ کی شرح لکھیں، تو زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو کی بناء پر ہمت باندھی لیکن درس و تدریس کی مصروفیت کی بناء پر معاملہ کچھوے کی رفتار رہا۔
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر چیز کے لیے کچھ وقت مقرر ہے اس مقررہ وقت پر شرح وقایہ کی شرح کی دوسری جلد کتاب النکاح سے کتاب الطلاق تک ہے، پایہ تکمیل کو پہنچی۔
كِتَابُ النِّكَاحِ
باب الولى و الكفؤ
باب المهر
باب نكاح الرقيق و الكافر
باب القسم
كتاب الرضاع
كِتَابُ الطَّلَاقِ
بَابُ ایقَاعِ الطَّلَاقِ
بَابُ التَّفْرِيضِ
بَابُ الْحَلْفِ بِالطَّلَاقِ
بَابُ طَلَاقِ الْمَرِيضِ
بَابُ الرَّجْعَةِ
بَابُ الْإِيلاء
بَابُ الْخُلْعِ .
بَابُ الظُّهَارِ
بَابُ اللعان
بَابُ الْعِينِ
بَابُ الْعِدَّةِ
بَابُ النَّسَبِ وَالْحِصَانَةِ
بَابُ النَّفَقَةِ