نام کتاب | تشریحات رضوی شرح فارسی کی دوسری |
مرتب | حضرت مولانا کریم اللہ رضوی |
زبان | اردو |
فن | فارسی ادب |
تشریحات رضوی شرح فارسی کی دوسری
مرتب کتاب حضرت مولا نا کریم اللہ صاحب رضوی فیضی ایک جواں سال قلم کار ہیں۔ تصنیف و تالیف اور تحقیق کا بہت گہر ا شوق رکھتے ہیں۔ چند سال قبل ائمہ اربعہ کی حیات و خدمات کے حوالے سے ایک معرکة الآراء کتاب بنام ” حیات ائمہ اربعہ منظر عام پر آئی جس میں موصوف نے ائمدار بعد حضرت امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت ، حضرت امام شافعی ، حضرت امام مالک اور حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہم کی حیات و خدمات کو بڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔ اور اب موصوف کی دوسری اور تیسری کتاب فارسی کی پہلی و فارسی کی دوسری کا ترجمہ اور اس کی تشریح و توضیح بنام ” تشریحات رضوی شرح فارسی کی پہلی تشریحات رضوی شرح فارسی کی دوسری غیر مطبوعہ پی ڈی ایف فائل میں منظر عام پر آچکی ہے۔
ان دونوں کتابوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ہر لفظ کی تشریح و توضیح بہت آسان انداز میں کی گئی ہے۔ فعل کی صورت میں جو الفاظ کتاب میں آئے ہیں ان کی مکمل معلومات صیغہ، مصدر، ماضی ، مضارع، امر و نہی کے اعتبار سے درج کی گئی ہے۔ الفاظ کو واحد اور جمع یعنی واحد کی جمع اور جمع کی واحد کے اعتبار سے بہت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا۔ غرضیکہ ان دونوں کتابوں میں طلبہ کے لئے ان کی تسکین کا مکمل سامان فراہم کیا گیا ہے۔ مگر ان سب کے باوجود اگر مذکورہ بالا کتابوں میں کوئی کمی نظر آئے تو اس کو ہماری کوتاہی پر محمول کیا جائے اور کرم کر کے ہمیں آگاہ فرمائیں تا کہ آئندہ وہ کمی دور کر دی جائے۔
از محمد ارشاد احمد مصباحی