نام کتاب | اردو شرح المعتقد المنتقد |
مترجم | مفتی محمد اختر رضا خان قاری |
زبان | اردو |
فن | علم کلام |
پیش لفظ المعتقد المنتقد
علم عقائد ایک اہم ترین علم ہے جس میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات و صفات اور انبیاء ورسل کے احوال اور قیامت اور اس کے متعلقات سے بحث کی جاتی ہے، یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ کی نسبت سے کون کون سی باتیں واجب ہیں؟ اور کیا کیا محال ہیں؟ اور کون کون سی چیزیں جائز ہیں؟ یوں ہی انبیاء ورسل کے حق میں کیا کیا باتیں واجب ہیں ؟ اور کون کی باتیں محال ہیں اور کون کون سی چیزیں جائز ممکن ہیں؟ ۔
ان تمام باتوں کا اجمالی علم ہر شخص پر فرض عین ہے۔ اس علم کو علم عقائد علم کلام، علم تو حید سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔ پھر کچھ گمراہ فرقوں نے اپنے فاسد و باطل اعتقادات و مذعومات کی بنیاد فاسد استدلالوں پر رکھی اور مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے درپے ہوئے تو علماء اہلسنت حق کی تحقیق و تدقیق اور باطل کی سرکوبی کی طرف متوجہ ہوئے تا کہ اہل ایمان واہل حق کی حفاظت و صیانت کی جائے اور جو سادہ لوح افراد گراہ و باطل فرقوں کے دام میں پھنس گئے ہیں ان کو گمراہی سے نجات دلائی جائے۔
لہذا رد و ابطال کے خاصے مباحث علم عقائد کا حصہ بن گئے یہی وجہ ہے۔ کہ علم عقائد میں لکھی جانے والی کتابیں اس دور میں پائے جانے والے باطل فرقوں کے رد و ابطال سے مملو ہیں زیر نظر کتاب المعتقد المنتقد ” (۱۳۷۰) عقائد اہلسنت پر نہایت اہم کتاب ہے اس میں بعض نئے اٹھنے والے فتنوں کی سرگوبی کی گئی جو مکہ معظمہ میں ایک بزرگ کی فرمائش پر تصنیف کی گئی ہے اس پر اپنے دور کے بڑے بڑے نامور علماء اعلام اور علم وفضل کے آفتاب و مہتاب مثلا مجاہد جنگ آزادی جامع معقول و منقول علوم عقلیہ کے امام استاذ مطلق مولانا محمد فضل حق خیر آبادی، مرجع علما و فضلا حضرت مفتی صدر الدین خاں آزرده صدر الصدور دہلی، شیخ المشائخ مولانا شاہ احمد سعد نقشبندی اور مولانا حیدر علی فیض آبادی مؤلف منتہی الکلام و غیر ہم نے نہایت گرانقدر تقریظات تحریر فرمائیں اور نہایت پسندیدگی کا اظہار فرمایا۔