نیک سیرت پاک طینت حضرتِ بو الفیض ہیں

Dynamic Share Icon

نیک سیرت پاک طینت حضرتِ بو الفیض ہیں
عاشقِ شمعِ رسالت حضرتِ بو الفیض ہیں

پاسبان ِ اہلِ سنت حضرتِ بو الفیض ہیں
رہبرِ راہِ شریعت حضرت بو الفیض ہیں

راز دارِعلم وحکمت حضرتِ بو الفیض ہیں
مظہرِ صدرِ شریعت حضرتِ بو الفیض ہیں

زندگی سے آ رہی ہے ان کی ہر دم یہ صدا
پیکرِ حق و صداقت حضرتِ بو الفیض ہیں

تھام کے ٹوپی زمانہ کیوں نہ دیکھے آج بھی
جب منارِ علم و حکمت حضرتِ بو الفیض ہیں

ان کے در پہ مانگ لو علمِ شریعت مانگ لو
کر رہے علمی سخاوت حضرتِ بو الفیض ہیں

دھوم ہے بس اس لیےمصباحیوں کی ہر طرف
کر رہے ان پر عنایت حضرتِ بو الفیض ہیں

ڈوبتی کشتی بچانے پر سبھی نے ہے کہا
صاحبِ کشف و کرامت حضرتِ بو الفیض ہیں

کر کے امت کے حوالے نائبینِ مصطفی
دین کی کرتے حفاظت حضرتِ بو الفیض ہیں

اے نوازشؔ مانگ لے ان سے مرادیں مانگ لے
بالیقیں کرتے عنایت حضرتِ بو الفیض ہیں

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے