زیر نظر کتاب : نماز حنفی احادیث کی روشنی میں مصنفہ عزیزی القدر جامع الفقر والفخر مفتی شیر محمد قادری کا لغضنفر سلمہ الباری کی ایک انتہائی خوبصورت محنت ہے، اس محنت کے سلسلے میں جو مسائل سامنے آئے ہیں وہ مدلل ولا جواب اور معلل و صواب ہیں۔ عزیزم مولانا شیر محمد قادری نے بہت عرق ریزی کے بعد حنفی نماز کے طریقے کو احادیث مبارکہ کے حوالوں سے مزین کر کے ایک روشن منار بنا دیا ہے، جو قلب امنی کے سوا، ہر ایک کے لئے ضیاء اذہان ہے اور جلاء افہام ہے، اگر چہ اس موضوع پر اکابر نے پہلے بھی کتب تحریر فرمائیں۔ اور خصوصاً خلیل الملت والدین مفتی اعظم علامہ مفتی محمد خلیل خاں برکاتی نور اللہ مرقدہ نے ہماری نماز میں بہت عمدہ طریقہ سے سمندر ور کوزہ کیا ہے۔ مگر ان ہی عنوانات کو مزید گیلا مصفار کیا ہے ان کے تلمیذ استلمیذ نے اور عربی عبارات نقل کر کے مخالفین کے تابوت میں آخری کیل بھی لگادی ہے اور اب نہ ماننے والوں کو کوئی راستہ نہیں ملے گا۔ ان کے لئے ہر گلی بند ہے اور نمازیوں کے لئے سب راستے کھلے ہیں اور ہر راستہ فقاہت حنفی کو واضح کر رہا ہے، خوبصورت جملے، مضامین کی چنائی، الفاظ کی جذت سمجھانے کا انداز نہ ماننے والے کو گھر بھیجنے کے لئے کافی ہے۔ مولانا شیرمحمد قادری نے ہوالقادر اور عبد القادر کے فیض مصطفوی سے خوب رومانیت اور علمیت بکھیری ہے، جو تھی موتیوں کی خوبصورت اور دلاویز مالا ہے۔ ہر موضوع مکمل ہے ہر مفہوم اجمل واصل ہے۔ اللہ تعالیٰ زور قلم اور بڑھائے۔

Namaze Hanafi Ahadees Ki roshni me

نماز حنفی احادیث کی روشنی میں
مفتی شیر محمد قادری برکاتی

https://archive.org/download/namaz-e-hanafi-ahadees-ki-roshni-me/Namaz%20e%20Hanafi%20Ahadees%20Ki%20Roshni%20Me.pdf

READ_ONLINE 

نام کتاب :نماز جنفی احادیث کی روشنی میں
مصنف: مفتی شیر محمد قادری برکاتی
تقدیم و توثیق محرک: ابو حماد مفتی احمد میاں برکاتی
نگران طباعت: محمد منیر خان عظیمی
زیر نگرانی:مکتبہ قاسمیہ برکاتیہ، شاہراہ مفتی محمد خلیل خان برکاتی

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے