مرکب بیانی کا بیان
المرکب البیانی – مرکب بیانی ایسے دو کلمیں ہیں جن میں سے دوسرا پہلے کلمے کی وضاحت کرنے والا ہو۔ اور اس کی تین قسمیں ہیں ۔
۱۔مرکب وصفی – مرکب وصفی وہ ہے جو موصوف صفت سے مرکب ہو (جیسے ) فاز التلميذ المجتهد – (محنتی شاگرد کا میاب ہے) اکرمت التلميذ المجتهد – میں نے محنتی شاگرد کی تعظیم کی ۔
۲۔ مرکب تو کیدی – مرکب تو کیدی وہ ہے جو ۔ مرکب ہو ( جیسے ) جاء القوم كلهم (پوری قوم آئی)۔اکرمت القوم كلهم . (میں نے پوری قوم کی تعظیم کی)۔ احسنت الى القوم كلهم (میں نے پوری قوم پر احسان کیا ۔
۳۔مرکب بدلی – مرکب بدلی وہ ہے جو بدل مبدل منہ سے مرکب ہو (جیسے )جاء خليلٌ اخوکَ ۔ (میرا بھائی خلیل آیا). رأيتُ خلیلاً اخاک۔ (میں نے خلیل تیرے بھائی کو دیکھا) مررت بخلیلٍ اخیک – (میں خلیل تیرے بھائی کے پاس سے گزرا )
مرکب بیانی کے دوسرے جز کا حکم یہ ہے کہ وہ اپنے ماقبل کے اعراب میں تابع ہوتا ہے جیسا کہ آپ نے دیکھا۔