محبوب ہیں ہمارے نبی, ذو الجلال کے

صدام حسین نازاں

Dynamic Share Icon

محبوب ہیں ہمارے نبی, ذو الجلال کے
توقیر ان کی اعلیٰ, ہیں رتبے کمال کے

لعل و گہر کا ذکر وہ کرتے نہیں کبھی
ذرے عطا ہوئے جنہیں ان کی نعال کے

قسمت پہ ان کی میری بھی قسمت نثار ہے
جن کو نبی نے رکھا ہے قدموں میں ڈال کے

صدقہ اگر نہ ملتا اسے حسن شاہ کا
چرچے نہ ہوتے آج یوں حسن ہلال کے

مجھ کو حصار لطف میں رکھتے ہیں مصطفیٰ
ہیں دور مجھ سے اس لیے لمحے زوال کے

اپنے تو اپنے کہتے ہیں اغیار بھی یہی
اطوار خوبرو ہیں شہ خوش خصال کے

آتے ہیں جس میں ہر گھڑی سردار انبیاء
گرویدہ ہم بھی ہیں اسی روشن خیال کے

ہو جائے فن پہ ماہ عرب کی جو اک نظر
اشعار نعت کے ہوں مرے بھی کمال کے

پھرتا ہے لے کے ہجر کا غم در بدر حضور
نازاں! کو بھی عطا کریں لمحے وصال کے

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے