خوابوں کی تعبیر  عرض ناشر


رویا صالحہ کی حقیقت اچھے خواب مبشرات میں سے ہیں قرآن مجید میں ہے۔
لهم البشرى فى الحياة الدنيا وفى الاخرة (سورة توبه، آیت نمبر ۶۴) یعنی ایمان والوں کیلئے بشارتیں ہیں دنیا اور آخرت میں۔ اس آیت مبارک کے تحت بعض تغییروں میں آیا ہے کہ سید نا عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم لهم البشرى فى الحياة الدنيا سے کیا مراد ہے؟ تو سركار عليه افضل الصلوۃ والتسلیم نے فرمایا یہ اچھے خواب ہیں جو کہ انسان خود دیکھے ، یا اس کے متعلق کسی دوسرے کو دکھائے جائیں۔ (تفسیر مظہری)
Khabon Ki Tabeer PDF | خوابوں کی تعبیر اردو کتاب PDF

خوابوں کی تعبیر
مفتی محمد فیض احمد اویسی

https://www.mediafire.com/file/kew39qcllexkrvo/Khawabon%20Ki%20Tabeer.pdf?dkey=lqo6iqons6r&r=168


حضرت سید نا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ پیارے مصطفی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمايا
لم يبق من النبوة الا المبشرات نبوت کے فیض سے صرف بشارتیں باقی ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علی علیہ وسلم وہ بشارتیں کیا ہیں؟ تو فرمایا: الرؤيا الصالحة يراها الرجل المسلم أو ترى له (مشکوۃ شریف) یہ بشارتیں اچھے خواب ہیں جو مومن خود دیکھے یا اس کے متعلق کسی دوسرے کو دکھائے جائیں۔ فائدہ …. اور اگر کوئی نیک اور اچھا خواب دیکھے تو اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرے اور کوئی برا یا نقصان دہ خواب دیکھے تو اس پر تو بہ واستغفار کرے اور صدقہ و خیرات کرے تا کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا ملہ سے ہر آفت و مصیبت کو ٹال دے۔ زیر نظر کتاب احسن الکلام فی تعبیر الاحلام خوابوں کی تعبیر میں استاذ العلماء زینت اہلسنت یادگار محدث اعظم حضرت علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی قادری رضوی مدظلہ العالی نے بڑی جامعیت کیسا تھ خواب کی شرعی حیثیت کو تحریر فرمایا اور اسکے بعد حروف ابجد کے مطابق ایک طویل فہرست خواب اور اس کی تعبیر کے طور پر پیش فرمائی جو کہ مطالعہ کرنے سے تعلق رکھتی ہے، یہ عنوان ہر فرد بلکہ ہر گھر کی ضرورت ہے اور مساجد کے ائمہ حضرات اور مذہبی رہنماؤں کیلئے بے حد مفید ہے۔ مساجد کے ائمہ کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ وہ اس کتاب سے ضرور استفادہ کریں تاکہ مسجد کے مقتدیوں کے خوابوں کی تعبیر کیلئے صحیح رہنمائی حاصل ہو جائے۔ اللہ تعالی اس کتاب کو مقبول عام فرمائے اور اُمت مسلمہ کو اس کے ذریعے بھر پور فائدہ عطا فرمائے اور اس کتاب کے ہر قاری اور ہمارے ہر معاون کو دارین کی سعادتوں سے خوب مالا مال فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے