کلمہ اور اس کے اقسام کا بیان
الكلمة : ایسا لفظ ہے جو معنی مفرد پر دلالت کرتا ہے۔
کلمہ کی تین قسمیں ہیں ۔ اسم ،فعل، حرف
الاسم : وہ کلمہ ہے جو معنی مستقل پر دلالت کرے کسی زمانہ کے ساتھ ملا ہوا نہ ہو۔ جیسے – انام، گھوڑا ،چڑیا، گھر ،گیہوں، پانی، خالد ،فرس ،عصفور بيت، حنطة ، ماء
و علامتہ : اسم کی علامت یہ ہے کہ اخبار عنہ کا صحیح ہونا ۔ جیسے – کَتَبْتُ میں تا۔ اور کتَبَاَ میں الف اور کَتَبُوا میں واو یا الف لام کو قبول کرے جیسے الرجل یا تنوین کو جیسے فرس یا حرف ندا کو جیسے یا ایھا الناس – یا حرف جر کو جیسے – إعْتَمِدْ عَلٰى مَنْ تثق به – ترجمہ – تو َجس پر بھروسہ کرتا ہے اس کا اعتبار کر۔