اقبال کے مذہبی عقائد
علامہ اقبال بین الاقوامی اسلامی مفکر ہیں ان کے افکار کو پوری دنیا میں حیرت انگیز پذیرائی حاصل ہے، دنیا کی مختلف زبانوں میں ان کے کلام کا ترجمہ ہو چکا ہے۔ ان کے کلام میں زندگی کی حرارت ہے، جو پڑھنے والے کے خون کی گردش کو تیز کر دیتی ہے، یہ ولولہ اور یہ جوش انہیں قرآن پاک کے گہرے مطالعہ سے حاصل ہوا علامہ کہتے ہیں۔
رمز قرآن از حسین آموختیم
ز آتش او شعله با افروختیم
ہم نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے رمز قرآن سیکھی ہے، اور ان کے جذبہ بے تاب سے ہم نے کئی شعلے روشن کیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلالت کے اظہار و اعتراف کے ساتھ اس کی بارگہ میں ان کا شوخ لب ولہجہ نیاز کی بجائے ناز بندگانہ کی عکاسی کرتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ناز کی بجائے سراپا نیاز دکھائی دیتے ہیں، بزرگان دین خصوصا پیر رومی سے حد درجہ متاثر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ قوم رسول ہاشمی سرتا پا اسلام کے رنگ میں رنگی جائے اور غیر مسلموں کی صنعتی اور سائنسی ترقی کی چکا چوند سے قطعا متاثر نہ ہو، وہ مسلمانوں کی رگوں میں جمے ہوئے خون کو ایمان کی لو دے کر انہیں شعلہ جوالہ بنادینا چاہتے ہیں۔
نام کتاب: اقبال کے مذہبی عقائد
مصنف: ڈاکٹر محمود احمد ساقی
اشاعت: جولائی 2003ء
مطبع: اشتیاق اے مشتاق پرنٹرز لاہور
ناشر: نوریہ رضویہ پبلی کیشنز لاہور