| نام کتاب | گلزار نقابت |
| مصنف | علامی محمد اقبال عطاری |
| زبان | اردو |
| فن | نقابت |
گلزار نقابت
نقابت جو کہ ایک مشکل ترین اور نازک ترین شعبہ ہے کیونکہ اس کو پیش کرنے والے پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ عقائد و مسائل اور موقع محل کی مناسبت سے اشعار الفاظ اور خوبصورت جملوں کا ایک گلدستہ سجا کر پیش کرنا ہوتا ہے۔ محفل کی یا کسی بھی جلسے کی نوعیت کو سمجھنا اور پھر اسے ساتھ لے کر چلنا بالکل گاڑی کے کسی ڈرائیور کی طرح جو گاڑی کو اپنی منزل تک پہنچانے تک ہر معاملے میں اسے ذمہ داری کا احساس دلاتی ہے۔ محافل کی کامیابی یا ناکامی میں کچھ نہ کچھ کردار نقیب محفل کا بھی ہوا کرتا ہے کیونکہ تلاوت کرنے والا صرف تلاوت کرتا ہے ایک نعت خواں صرف نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرتا ہے لیکن نقیب محفل بلکہ ایک اچھا نقیب محفل کے جذبات اور اپنے عقائد کی وضاحت میں ہر فرد کے دل کی آواز ہوتا ہے اس لیے اسے وہ بات کہنی چاہیے جو عوام و خواص کی ترجمان ہو۔ گلزار نقابت مولانا محمد اقبال عطاری
جناب محمد اقبال عطاری صاحب جو درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ایک ایسے محنتی، ہونہار اور مخلص نوجوان ہیں جو اپنی مصروفیات کے باوجود اپنے زور قلم سے گلزار نقابت مرتب کیا ہے اللہ انھیں جزائے خیر سے نوازے۔