دل سے دنیا نکال دے مولیٰ

Dynamic Share Icon

دل سے دنیا نکال دے مولیٰ
اپنی الفت میں ڈال دے مولیٰ

تجھ سے کرتے ہیں التجا اتنی
ہم کو رزق حلال دے مولیٰ

عیب میرے چھپا کے تو مجھ پر
سایہ رحمت کا ڈال دے مولیٰ

تیرے دشمن کو ختم کر ڈالوں
اتنا جاہ و جلال دے مولیٰ

بیت اقدس کو کرسکیں آزاد
ایسا جاہ و جلال دے مولیٰ

اپنے عنبؔر کو بھی طفیل نبی
زندگی خوش خصال دے مولیٰ

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے