نام کتاب | بوستاں سعدی |
مصنف | شیخ شرف الدین سعدی |
زبان | فارسی |
فن | فارسی ادب |
بوستاں سعدی
مشمولات افارات شبیری بوستاں شیخ سعدی کی تصنیفات میں گلستاں کی طرح بوستان بھی ان کی جادو بیانی اور فصاحت و بلاغت کا بہترین مرقع ہے۔ یہ کتاب بھی فارسی ادب کا بیش بہا خزانہ اور حسین شاہکار ہے۔ الفاظ وعبارات دلکش در نشیں ، پیرامیان اچھوتا اور نرالا ، اسلوب تحریر، دل آویز اور دلچسپ نہایت سادگی اور صفائی سے لبریز اگر معنی خیز اور اثر آفریں ۔ مضامین نہایت بلند، سیرت و اخلاق، پندو نصیحت، حکمت و موعظت ، عشق و محبت، جوانی و پیری ، رندی و ہوسنا کی ظرافت و مزاح، زہر دریا کاری عیاری ومکاری، فنکاری و چالا کی پھر شمشیر زنی و نیزه بازی معرکہ آرائی و رزم حق و باطل ان سب کا بیان نہایت خوبی ولطافت اور پاکیزگی و نظافت کے ساتھ پایا جاتا ہے شیخ کی اس تراوش قلم کو بھی گلستان ہی کی طرح قبول عام حاصل ہوا کیونکہ مضامین عام طبائع کے مناسب اور حسب حال واقع ہوئے۔ الفاظ میں سادگی اور سلامت ہے تو انداز بیان میں رکشی اور لطافت ، اشعار اپنے کہ انہیں ضرب المثل بنایا جاسکے جملے اور نفقرے اتنے چست کہ نوک زبان پر بآسانی چڑھ جائیں اورسامعین ان کی لطافت و ندرت سے لذت یاب ہوں ۔ شیریں بیانی اور فصاحت و زبان سے لطف اندوز ہوں۔ ایک جہاں دیدہ مردو گرم آزمودہ کی بچی تھی معنی خیز با تیں اپنے اند ر ز بر دست اثر آفرینی رکھتی ہیں۔ ہر کس و ناکس ان کی پندو نصائح سے حسب ظرف فائدہ اٹھاتا ہے۔