بہرِ شاہِ ھدٰی حضرت آمنہ
بہرِ شاہِ ھدٰی حضرت آمنہ
کیجے چشمِ عطا حضرت آمنہ
سارے نبیوں کی مادر سے ممتاز ہیں
” مادر مصطفٰی حضرت آمنہ "
بارہ تاریخ دو شنبہ وقت سحر
تیرا گھر سج گیا حضرت آمنہ
مصطفٰی کی ولادت سے سارا جہاں
پر ضیا ہوگیا حضرت آمنہ
روزِ محشر وہ ہوں گی ترے ساتھ ساتھ
کی جنھوں نے حیا حضرت آمنہ
خوش نصیبی ہے میری کہ کرتا ہوں میں
ذکر شاہ ھدیٰ حضرت آمنہ
جس کے آنے سے روشن ہوا کل جہاں
وہ ہے بیٹا ترا حضرت آمنہ
میری امی رہیں ہر جگہ آپ کی
خادمہ خادمہ حضرت آمنہ
مژدہ دینے کو آے ملائک جہاں
وہ ہے گھر آپ کا حضرت آمنہ
فخر کرتے ہیں قسمت پہ اپنی وہی
جو ہیں تجھ پر فدا حضرت آمنہ
تجھ سے کرتا ہے فریاد عنبؔر یہی
اپنے در پر بلا حضرت آمنہ