عزیزی مولانا ساجد علی مصباحی سلمہ جماعت اہل سنت کے ذمہ دار عالم دین ہیں۔ زیر نظر کتاب عظمت نماز مولانا موصوف کی شاہ کار تصنیف ہے جو عوام و خواص سب کے لیے مفید ہے۔ عدیم الفرصتی کی وجہ سے کتاب کا بالاستیعاب مطالعہ نہ کر سکا، لیکن مختلف مقامات سے کتاب کو پڑھا۔ یہ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے بے حد افادیت کی حامل ہے۔ میری دعا ہے کہ مولا تعالیٰ جل و علا اپنے حبیب پاک صلی المولیٰ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقہ و طفیل اس کتاب کو نافع تر بنائے اور مصنف موصوف کو مزید تصنیف و تالیف کے ذریعہ خدمت دین متین کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین بجاهِ حَبِيبِهِ الكَرِيم. محمد نظام الدین قادری برکاتی رضوی عفی عنہ ار ربیع الاول ۱۴۲۴ھ / ۱۴ مئی ۲۰۰۳ء
کتاب نام: عظمت نماز
مصنف: مولانا ساجد علی مصباحی استاذ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ
پروف ریڈرس: مولوی رضوان دانش و مولوی محمد باشم طلبہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور
کمپوزنگ: مهتاب پیامی پیامی کمپیوٹر گرافکس ، مبارک پور
سال اشاعت: رمضان المبارک ۱۴۳۱ھ / اگست ۲۰۱۰ء