اہم علوم قرآن 

کتاب: اہم علوم قرآن ترجمه زبدة الالوان في علوم القرآن
مترجم : مولانا محمد عارف اللہ مصباحی استاذ مدرسہ فیض العلوم ، محمد آباد گوہنہ ، ضلع مئو 
کمپوزنگ: مولانامحمد عارف اللہ مصباحی و مولانا ناصر حسین مصباحی 
پروف ریڈنگ: مترجم
 اشاعت اول : صفر ۱۴۳۳ ھ / جنوری ۲۰۱۲ ء 
صفحات : ۳۴۲
 ناشر: مجلس برکات ، الجامعۃ الاشرفیہ مبارک

Aham Uloom E Quraan PDF |  اہم علوم قرآن PDF

اہم علوم قرآن
مولانا محمد عادف اللہ مصباحی

https://archive.org/download/6_20221128_20221128_1128/%D8%A7%DB%81%D9%85%20%D8%B9%D9%84%D9%88%D9%85%20%D9%82%D8%B1%D8%A2%D9%86%20.pdf


 پور ملنے کے پتے : 
مجلس برکات ، الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ، اعظم گڑھ – یو پی ۔ پن کوڈ : 276404 ۲-
 مجلس برکات ، ۱۴۹ گراؤنڈ فلور ، کٹڑا گوکل شاہ بازار ، مٹیامحل ، جامع مسجد دہلی

تعارف الاتقان فی علوم القرآن :

 علوم قرآن سے متعلق علامہ سیوطی کی شہرہ آفاق تصنیف ہے اس میں انھوں نے قرآن کریم کے ان تمام علوم کو بڑی تفصیل اور جامعیت کے ساتھ بیان فرمایا ہے جن تک ان کے زمانے میں ذہن انسانی کی رسائی ہوئی تھی چناں چہ انھوں نے اس میں قرآن کی تفسیر اقراءات ، نواسخ لغت ، احکام ، امثال بحکم ، اصول و قواعد اور دوسرے بہت سے فوائد کا ذکر بڑی شرح وبسط سے کیا ہے ۔ زبدۃ الاتقان بمفصل اور دقیق علمی مباحث پر مشتمل ہونے کے سبب چوں کہ اتقان صرف حلقہ علما وحقین تک ہی محدود تھی اس لیے عام طالبان علوم قرآن کو بھی قرآن کے سر چشمہ صافی سے سیراب کرنے کے لیے حضرت علامہ علوی مالکی رحمہ اللہ تعالی نے کچھ ضروری تحقیقات کے اضافے کے ساتھ اس کا ایک جامع خلاصہ تیار کیا جس کا نام انھوں نے زبدۃ الاتقان رکھا ۔ اس میں انھوں نے اتقان کے تمام اہم مباحث کو بڑے اختصار اور جامعیت کے ساتھ سہل اور آسان اسلوب میں بیان کر دیا ہے ۔ 

ترجمہ زبدۃ الاتقان : 

زبدۃ الاتقان کی افادیت اورعلمی قدر و قیمت کو دیکھتے ہوۓ استاذ مکرم حضرت علامہ محمداحمد مصباحی شیخ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور نے ناچیز ( مترجم ) کو اس کا ترجمہ کرنے کا حکم دیا ۔ حضرت کے حکم پر ترجمہ کا آغاز تو کر دیا مگر کافی تاخیر کے بعد اسے خدمت گرامی میں پیش کر سکا ۔ حضرت نے خردہ نوازی کا ثبوت دیتے ہوۓ ہجوم کار کے باوجود اسے دیکھا اور جا بجا اصلاحات فرمائیں جس سے ترجمہ کی قدرو قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ۔ فجزاہ اللہ تعالی خیر الجزاء

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے