عاشقِ خیر الوری ہیں حضرتِ اختر رضا

Dynamic Share Icon

عاشقِ خیر الوری ہیں حضرتِ اختر رضا
یعنی احمد کی رضا ہیں حضرتِ اختر رضا

قاطعِ کفر و ضلالت رہبرِ دینِ مبیں
خنجرِ نور الہدیٰ ہیں حضرتِ اختر رضا

حق بیانی حق شناسی آپ کی پہچان ہے
آپ ایسے رہنما ہیں حضرتِ اختر رضا

دیکھ کر چہرہ مبارک یاد آتا ہے خدا
آپ ایسے پر ضیا ہیں حضرتِ اختر رضا

آپ کی علمی سخاوت دیکھ کر سب نے کہا
صاحبِ جود و عطا ہیں حضرتِ اختر رضا

المدد یا مرشدی آتے زباں پر ہی مرے
دور کر دیتے بلا ہیں حضرتِ اختر رضا

اے نوازش مانگ لے چشمِ عنایت مانگ لے
بالیقیں کرتے عطا ہیں حضرتِ اختر رضا

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

One Comment