تمہارے غم سے مرا دل نڈھال ہے چاچی
تمہارے غم سے مرا دل نڈھال ہے چاچی
تمہاری موت کا کتنا ملال ہے چاچی
سبھی کو ذائقہ چکھنا ہے موت کا لیکن
یقیں ہے پھر بھی ہر اک پر ملال ہے چاچی
دعا ہے قبر کی منزل بھی تم پہ آساں ہو
نزول رحمت حق کا سوال ہے چاچی
خدائے پاک ہمیں صبر دے وگرنہ ابھی
لگے ہے جیسے کہ جینا محال ہے چاچی
خدا کرے گا حفاظت تمہارے لالوں کی
وہی تو رب ہے وہی ذوالجلال ہے چاچی
الہی خلد نشیں کردے میری چاچی کو
خدائے پاک سے میرا سوال ہے چاچی
یہی تو کہتے ہیں افراد گھر کے سب عنبؔر
خلوص و پیار کی زندہ مثال ہے چاچی