لَحد میں عشقِ رخِ شہ کاداغ لے کے چلے

Dynamic Share Icon

لَحد میں عشقِ رخِ شہ کاداغ لے کے چلے
اندھیری رات سنی تھی چراغ لیکے چلے

تِرے غلاموں کا نقشِ قدم ہے راہِخدا
وہ کیا بہک سکے جو یہ سُراغ لے کے چلے

جِنان بنے گی مُحِبّانِ چار یار کی قبر
جو اپنے سینہ میں یہ چار باغ لے کے چلے

گیئے، زیارتِ در کی، صَد آہ واپس آئے
نظر کے اشک پچھے دل کا داغ لے کے چلے

مدینہ جانِ جِنان و جہاں ہے وہ سن لیں
جنھیں جنونِ جِناں سوئے زاغ لے کے چلے

تِری سَحابِ سخن سے نہ َم کہ نم سے بھی کم
بَلِیغ بہرِ بلاغت بَلاغ لے کے چلے

حضورِ طیبہ سے بھی کوئی کام بڑھ کر ہے
کہ جھوٹے حیلہ مکر و فَراغ لے کے چلے

تمہارے وصفِ جمال و کمال میں جبریل
محال ہی کہ مجال و مَساغلے کے چلے

گلہ نہیں ہے مرید رشید شیطاں سے
کہ اس کے وسعتِعلمی کا لاغ لے کے چلے

ہر ایک اپنے بڑے کی بڑائی کرتا ہے
ہر ایک مُغْبَچہ مُغ کا اَیاغ لے کے چلے

مگر خدا پہ جو دھبَّہ دَروغ کا تھوپا
یہ کس لعیں کی غلامیکا داغ لے کے چلے

وُقوعِ کِذب کے معنیٖ درست اور قُدّوس
ہِیئے کی پھوٹے عجب سبز باغ لے کے چلے

جہاں میں کوئی بھی کافر سا کافر ایسا ہے
کہ اپنی ربّ پہ سَفاہَت کا داغ لے کے چلے

پڑی ہے اندھے کو عادت کہ شوربےہی سے کھائے
بٹیر ہاتھ نہ آئی تو زاغ لے کے چلے

خبیث بہرِ خبیثہ خبیثہ بہرِ خبیث
کہ ساتھ جنس کو باز و کُلاغ لے کے چلے

جو دین کَؤوں کو دے بیٹھی ان کو یکساں ہے
کلاغلے کے چلے یا اُلاغ لے کے چلے

رضاؔ کسی سگِ طیبَہ کے پاؤں بھی چُومے
تم اور آہ کہ اتنا دماغ لے کے چلے

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے