Dynamic Share Icon

مرکب بیانی کا بیان

المرکب البیانی – مرکب بیانی ایسے دو کلمیں ہیں جن میں سے دوسرا پہلے کلمے کی وضاحت کرنے والا ہو۔ اور اس کی تین قسمیں ہیں ۔

۱۔مرکب وصفی – مرکب وصفی وہ ہے جو موصوف صفت سے مرکب ہو (جیسے ) فاز التلميذ المجتهد – (محنتی شاگرد کا میاب ہے) اکرمت التلميذ المجتهد – میں نے محنتی  شاگرد کی تعظیم کی ۔

۲۔ مرکب تو کیدی – مرکب تو کیدی وہ ہے جو ۔ مرکب ہو ( جیسے ) جاء القوم كلهم (پوری قوم آئی)۔اکرمت القوم كلهم . (میں نے پوری قوم کی تعظیم کی)۔ احسنت الى القوم كلهم (میں نے پوری قوم پر احسان کیا ۔

۳۔مرکب بدلی – مرکب بدلی وہ ہے جو بدل مبدل منہ سے مرکب ہو (جیسے )جاء خليلٌ اخوکَ ۔ (میرا بھائی خلیل آیا). رأيتُ خلیلاً اخاک۔ (میں نے خلیل تیرے بھائی کو دیکھا)  مررت بخلیلٍ اخیک – (میں خلیل تیرے بھائی کے پاس سے گزرا )

مرکب بیانی کے دوسرے جز کا حکم یہ ہے کہ وہ اپنے ماقبل کے اعراب میں تابع ہوتا ہے جیسا کہ آپ نے دیکھا۔

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے