سفر کے مدنی پھول

 تین مسافر ایک کو امیر بنالیں :

    حضرت سید نا زید بن وهب رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے روایت کہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشادفرمایا : جب تم میں سے کوئی تین لوگ سفر کریں تو ایک کو اپنا امیر بنالیں ۔  

کوئی بھی رات کو تنہا سفر نہ کرے :

    حضرت سید نا مکحول رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے روایت ہے کہ ایک بار امیر المؤمنین حضرت سید نا عمر فاروق اعظم رضی الله تعالی عنہ کی بارگاہ میں ایک ایسا شخص آیا جس کے سر اور داڑھی کے آدھے آدھے بال سفید ہو چکے تھے ۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اس سے اس کی وجہ دریافت کی تو اس نے عرض کیا کہ ایک بار میں رات کو فلاں قبیلے کے قبرستان سے گزررہا تھا ، میں نے دیکھا کہ ایک شخص دوسرے کو آگ کے کوڑے سے مار رہا ہے ، وہ اس کے آگے آگے بھاگ رہا ہے جیسے ہی وہ اس کے قریب پہنچتا ہے دوبارہ اسے مارنا شروع کر دیتا ہے ۔ بھاگتے بھاگتے وہ شخص میرے قریب آیا اور بولا : اے اللہ عزوجل کے بندے ! میری مددکر لیکن دوسرے شخص نے میری طرف دیکھ کر کہا : اس کی ہرگز مددنہ کرنا کیونکہ یہ بہت برا انسان ہے ۔ سن کر امیر المؤمنین سید نا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشادفرمایا : اسی وجہ سے حضور نبی پاک ، صاحب لولاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اس بات کو نا پسند فرماتے تھے کہ تم میں سے کوئی بھی رات کو اکیلا سفر کرے ۔ 

 کسی دن سفر کرنے کی ممانعت نہیں : 

   حضرت سید ناقیس رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک شخص کو دیکھا جوسفر کرنے کی تیاری میں تھا اور ساتھ ہی یہ بھی کہ رہا تھا کہ : اگر آج جمعے کا دن نہ ہوتا میں ضرور سفر پر روانہ ہو جا تا ۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اس سے فرمایا : تم سفر پر روانہ ہوجاؤ ، جمعہ تمہیں نہیں روکتا 

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے