مصنف: حضرت شاہ عبد العلیم صدیقی علیہ الرحمہ
اشاعت: بار اول محرم الحرام ۱۴۱۹ھ ۱۹۹۸ء
ناشر: مسلم کتابوی لاہور
https://archive.org/download/20221202_20221202_1400/%D8%A8%DB%81%D8%A7%D8%B1%20%D8%B4%D8%A8%D8%A7%D8%A8.pdf
مبلغ اسلام حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقی برصغیر کے وہ واحد عالم دین تھے جنھونے پوری دنیا میں اسلام کے نظریہ حیات کی تبلیغ کی ۔ آپ امریل ۱۸۹۲ ء کو میرٹھ میں پیا ہوئے ، چارسال کی عمرمیں قرآن پاک پڑھ کراردو ، فارسی و عربی کی تعلیم والد کے پاس شروع کی اور جامعہ قومیہ میرٹھ سے درس نظامی کی سند حاصل کی جبکہ آپ کی عمر سولہ سال تھی ۔ آپ کو ابتدا ہی سے تبلیغ اسلام کا شوق دامن گیر تھا اس مشن کی تکمیل کیے لیے آپ نے جدید علوم وفنون حاصل کرنا شروع کیے ۔ اٹاوہ ہائی سکول سے میٹرک اورڈویل کالج میرٹھ سے ۱۹۱۷ ء میں بی اے کیا ۔ اسی دوران آپ اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی علی الرحمن کے ہاتھ پر بیت ہوئے اور اجازت و خلافت سے سرفراز ہوئے اور انہیں کے ایماء پر تبلیغ اسلام کوزندگی کا مقصد بنالیا ان کی علمی شخصیت کے بارے میں امام احمد رضا علی الرحمۃ نے فرمایہ عبدعلیم کے علم کوسن کر جہل کی بہل بھگاتے یہ ہیں ( الاستمداد )