سیرت خلفاے راشدین مجلس برکات
کتاب نام: سیرت خلفاے راشدین
مصنف: مولانا اختر حسین فیضی مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ پروف ریڈنگ: مولانا محمد قاسم ادروی مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ
کمپیوٹر سینٹر: الجامعۃ الاشرفیہ
اشاعت اول: ۱۴۲۸ ھ / ۲۰۰۷ ء –
باہتمام: مجلس برکات ، الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور
https://archive.org/download/20221203_20221203_0516/%D8%B3%DB%8C%D8%B1%D8%AA_%D8%AE%D9%84%D9%81%D8%A7%DB%92_%D8%B1%D8%A7%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D9%86_%D8%A7%D8%B2_%D9%85%D9%88%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7_%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D8%B1_%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86_%D9%81%DB%8C%D8%B6%DB%8C_%D9%85%D8%B5%D8%A8%D8%A7%D8%AD%DB%8C_%D9%85%D8%AC%D9%84%D8%B3_%D8%A8%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%AA_-1-1.pdf
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات ظاہری کے بعد دینی اور دنیوی امور کی ذمہ داری جن عظیم اور خوش نصیب حضرات کے ذمہ آئی وہ خلفاے راشدین رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی جماعت ہے۔ان کے مبارک عہد میں اسلامی تعلیمات کو خوب فروغ ملا اور اسلامی سلطنت ( جس کی بنیادرسول معظم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ڈالی تھی ) کا دائرہ وسیع تر ہوا اور اس مبارک جماعت کے عہد حکومت نے دنیا کو اسلامی دائرے میں رہ کر کشور کشائی اور جہاں بانی کا شعور بخشا ، ان کا طرز حکومت دنیا کے تمام حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
اس لیے ایسی عظیم شخصیات کے حالات وکردار اور افکار و نظریات سے واقفیت ضروری ہے تا کہ ان کی روشنی میں کاروان حیات صحیح سمت کی طرف گامزن ہو سکے ۔ یہ کتاب جس کا تعلق خلفائے راشدین کی سیرت وسوانح سے ہے تاریخ اسلام کے شائقین خصوصا طلبہ مدارس اسلامیہ کے لیے تیار کی گئی ہے ، اس کی ترتیب میں اس بات کا بھر پور لحاظ کیا گیا ہے کہ تمام شعبہاے زندگی کا احاطہ کیا جاسکے ۔ فرمان رسول کے مطابق خلافت کی مدت متواتر میں سال ہے جو خلفاے اربعہ ( حضرت ابو بکر صدیق ، حضرت عمر فاروق ، حضرت عثمان غنی ، حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہم کے بعد حضرت امام حسن بن علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہما کی چھ ماہ اور چندایام کی خلافت پر پوری ہوتی ہے اس لیے آپ کا تذکرہ اس کتاب میں خلیفہ پنجم کے طور پر کیا گیا ہے اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی حکومت چوں کہ طریقہ نبوی اور اصول خلفاے راشدین کے مطابق تھی جس کی وجہ سے علما نے آپ کا شمار خلفاے راشدین میں کیا ہے اس لیے ان کے مختصر حالات بھی خلیفہ ششم کی حیثیت سے بیان کیے گئے ہیں ۔