الفہم النامی شرح اردو شرح جامی

الفہم النامی شرح اردو شرح الجامی



مولف: مفتی عطاء الرحمن

ناشر: مکتبۃ الشرعیہ شمع کالونی

الفہم النامی اردو شرح شرح جامی
مفتی عطاء الرحمن

https://archive.org/download/DarsENizamiDarjaRabea4thYear/AlFahmUnNamiUrduSharhSharhUlJami.pdf

READ_ONLINE 


حضرت سید العلماء مارھروی علیہ الرحمہ کی طرف سے چار دیوبندی مولویوں کی نام بنام تکفیر کا فتوی

پیش کش: محمد سلیم بریلوی، جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم۔

مولوی قاسم نانوتوی نے اپنی کتاب ”تحذیر الناس“ میں ختم نبوت بہ معنی پچھلے اور آخری زمانہ کی نبوت کا حضور اقدس ﷺ کے لیے انکار کیا اور اس کو خیال عوام بتایا اور حضور اقدس ﷺ کے زمانہئ مبارکہ بلکہ بعد عہد مقدس بھی نئے نبی کی آمد کو ختم نبوت محمدیہ میں غیر مخل کہا۔ مولوی خلیل احمد انبیٹھوی نے اپنی کتاب ”براہین قاطعہ“ میں شیطان کے علم کو سرور عالم ﷺ کے علم مبارک سے وسیع (زیادہ) لکھا اور اس کی تصدیق و تائید مولوی رشید احمد گنگوہی نے کی۔مولوی اشرفعلی تھانوی نے اپنی کتاب ”حفظ الایمان“ میں حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے علم مبارک کو زید و عمر،بچوں،پاگلوں بلکہ چوپایوں کے علم سے تشبیہ دی۔ان چاروں وہابی مولویوں کے انہی عقائد کفریہ قطعیہ کی بنا پر ان چاروں کو علمائے حرمین مطہرین نے ”حسام الحرمین شریفین“میں اور ۲۶۸/علمائے ہند و سندھ نے کتاب مستطاب ”الصوارم الہندیہ“میں ایسا کافر و مرتد ٹھہرایا کہ جو ان چاروں کے ان عقائد کفریہ پر شرعی علم و اطلاع رکھتے ہوئے بھی ان کو کافر و مرتد نہ جانے،یا ان کے کفر و ارتداد میں شک کرے یا ان کو کافر و مرتد کہنے میں توقف کرے وہ خود بھی بحکم شرع مطہر کافر و مرتد ہے۔حضور پرنور سیدنا اعلیٰ حضرت امام اہل سنت،مجدد دین و ملت مولانا مولوی حافظ و قاری مفتی الحاج شاہ عبد المصظفی محمد احمد رضا خاں صاحب قادری برکاتی آل رسولی بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو دین اسلام ومذہب اہل سنت کے عقائد مبارکہ اپنی مبارک کتابوں میں تحریر فرمائے وہ سب حق و صواب ہیں اور کتاب اللہ و سنت رسول اللہ (جل و علا وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)کے مطابق و موافق ہیں واللہ تعالیٰ اعلم۔

فقیر آل مصطفی قادری برکاتی مارہروی

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے