خلاصۃ الانوار اردو شرح نور الانوار

طالبان علوم دینیہ کے فائدے کی غرض سے منار اور نور از انور دونوں کے ما حصل اور مطلوب آسمان طریقہ سے ضبط کرنے کیلئے خلاصتہ الانوار کے نام سے اختصار کے ساتھ طلبہ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ زمانہ طالب علمی میں نور الانور کی کوئی بھی اردو شرح منظر عام پر موجود نہیں تھی اسی وقت سے دل میں داعیہ پیدا ہوا، کہ اس کتاب کی ایک ایسی شرح ہونی چاہئے جو مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ جامع اور مانع بھی ہو ۔ جو منار اور نورالانور کے بیان کردہ طویل تفصیلات و مباحث سمجھنے میں مددگار ثابت ہو ۔

چنانچہ دوران تدریس یہی کتاب ایک عرصہ تک پڑھانے کا موقع ملا اور یوں ہی رفتہ رفتہ یہ کام منزل طے پایا۔

خلاصۃ الانوار اردو شرح نور الانوار

خلاصۃ الانوار شرح نور الانوار
مفتی عبد الغفور صاحب

https://archive.org/download/KhulasatUlAnwarUrduSharhNoorUlAnwar/KhulasatUlAnwarUrduSharhNoorUlAnwar.pdf

کتاب نام:  خلاصۃ الانوار اردو شرح نور الانوار

مولف: مفتی عبد الغفور

ناشر: مکتبہ دارالقلم کراچی

READ_ONLINE 


اصول فقہ میں نور الانور ایک بہترین کتاب ہے اہل علم اس بات سے بخوبی واقف ہیں اس کی اہمیت اور افادیت کو دیکھتے ہوئے بعض ارباب علم نے اس پر شروحات لکھی ہیں۔ لیکن ایک تو کافی طویل ہونے کی وجہ سے متوسط ذہن کے حامل طلبہ کیلئے ان سے استفادہ دشوار ہے نیز قیمت کے اعتبار سے بھی طالب علم کی دسترس سے باہر ہیں ۔ اس شرح کی تالیف میں ان تمام عوام کا لحاظ رکھا گیا ہے۔ ہم نے اپنی اس شرح میں (منار ) کے متن کو نقل کر کے نورالانوار کی عبارت کو درس کے انداز میں تحریر کیا ہے۔ نیز بعض جگہوں پر اہم اور مفید نکات کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اہل علم اور حاجے طلبہ اس کو شرف قبولیت سے نوازیں گے اور ہماری حوصلہ فزائی فرمائیں گے۔


میں آخر میں ان تمام حضرات کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جنہوں نے اس کتاب کی تالیف کے دوران بندے سے ہر طرح کا تعاون کیا اور یوں ان مخلص دوستوں کے تعاون اور اللہ کی نصرت اور اس کے فضل و کرم سے یہ کتاب منظر عام پر آئی۔ اللہ رب العزت اس کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماکر راقم کیلئے ذخیرہ آخرت بنائیں ۔ اور مخلص دوستوں کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ آمین۔ وصلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد والہ وصحبہ اجمعین

 عبد الغفور

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

One Comment