فرشتے ہی فرشتے
کتاب نام: فرشتے ہی فرشتے
مولف: الاستاذ مولانا محمد فیض احمد اویسی
تحقیق و تخریج: فضیلۃ الاستاذ ابو محمد اعجاز احمد
پروف ریڈنگ: علامہ حامد علی علیمی
ناشر: دارالبیان
اللہ تعالی ﷺ کے فضل و کرم اور حضور نبی کریم ﷺ کی نظر عنایت سے یہ کتاب "فرشتے ہی فرشتے” تخریج وترتیب جدید کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچی، فرشتوں کے موضوع پر عربی زبان میں امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ کی انتہائی معرکۃ الآراء تصنیف "الحبائك في اخبار الملائك“ موجود ہے جو اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب ہے، امام موصوف نے ذخیرہ حدیث میں سے تلاش و بسیار کے بعد اس بہترین کتاب کو تحریر کیا ہے اور آپ کی دیگر جمع تصانیف کی طرح سے اس کتاب کو بھی بہت شہرت و مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
اس کتاب کا جو مطبوعہ نسخہ راقم الحروف کے پاس موجود ہے وہ دارالکتب العلمیہ کا طبع شدہ ہے۔ سن طباعت ۱۴۰۸ھ بمطابق ۱۹۸۸ درج ہے، اس میں کل احادیث و آثار کی تعداد ۸۱۳ اور صفحات کی تعداد ۶ ۲۷ ہے، کتاب میں بہت ہی کم مقامات پر تخریج ہوئی ہے اور بعض جگہ اصل مراجع سے متن و تخریج کی موافقت بھی ناقص ہے، بہر حال عربی زبان میں اس موضوع پر مستقل تصنیف امام سیوطی علیہ الرحمہ کی مذکورہ کتاب ہے، اگر چہ دیگر آئمہ کی تصانیف بھی ملتی ہیں لیکن مذکورہ کتاب کو ان پر کئی وجوہ سے فوقیت حاصل ہے جس کا بیان یہاں طوالت کا باعث ہوگا۔