روایت کرتے ہیں محمد ابن اسماعیل بن ابراہیم بن آذر بخاری حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے اور وہ اپنے آپ حضرت امام محمد باقر سے اور وہ اپنے باپ امام زین العابدین سے اور انہوں نے روایت کی اس باپ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے سنا اپنے والد حضرت امیر المومنین علی کرم اللہ وجہ سے آپ نے فرمایا کہ ایک روز میں جناب رسول خدا کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ جابر ابن عبد اللہ انصاری رضی اللہ عنہ نے آکر رسول خدا سے عرض کی یا رسول اللہ فداک ابی رامی مجھے خبر دو کہ اول اللہ تعالی نے کس چیز کو پیدا کیا جناب رسالت ماب ﷺ نے فرمایا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے نور میرا پیدا کیا تھا۔ ہزار برس پہلے کہ ایک روز اس جہان کا ہزار برس کے برابر ہے اس جہان کے کما قال الله تعالى وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَتِهِ مِّمَا تَعُدُّونَ ترجمہ ایک دن تمہارے رب کے نزدیک ہزار برما کے برابر ہے اس دنیا کے برسوں سے کہ جو تم گنتے ہو وہ نور میرا قدرت الہی سے عظمت اور بزرگی التوا کا مشاہدہ کرتا اور تسبیح و طواف اور سجدہ الہی میں مصروف رہتا اور ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور محمد مصطفے میں ہی ہم نے دوبارہ ہزار برس تک عالم تجردی میں خدا کی عبادت کی۔ پھر حق تعالیٰ نے اس نور کو چار قسم کر کے ایک قسم سے عرش کو پیدا کیا۔ دوسری قسم سے قلم کو تیسری سے بہشت کو۔ چوتھی قسم سے عالم ارواں اور ساری مخلوق کو تخلیق کیا اور ان چار میں سے چار قسم نکال کر تین قسموں سے عقل اور شرم و حق پیدا کیا اور قسم اول سے عزیز و مکرم ترمیرے تئیں پیدا کیا کہ میں : سول اس کا ہوں لَوْلَاكَ لَمَّا خَلَقْتُ الافلان کہ تجھ کو اے محمد صلعم اگر میں نہ پیدا کرتا تو ہرگز نہ پیدا کرتا میں آسمان او زمین اور ساری مخلوق کو اور موافق اس حدیث کے آنَا مِنْ نُّورِ اللَّهِ وَالْخَلْقُ كُلَّهُمْ مِنْ نُّورِى ترجمہ : حضرت نے فرمایا میں پیدا ہوا ہوں اللہ کے نور سے اور ساری مخلوق کو میرے نور سے پیدا کیا۔ اس کے بعد رب العالمین کا حکم ہوا قلم کو ساق عرش پر اول اس کلمہ کو لکھ لا اله الا الله محمد رسول الله ترجمه : نہیں ہے کوئی معبود سوا اللہ تعالی کے اور محمد اللہ خدا کے بھیجے ہوئے رسول ہیں قلم نے چار سو برس میں لا اله الا اللہ تک لکھا۔

Qasasul Ambiya Urdu PDF | قصص الانبیا اردو PDF

قصص الانبیا
اردو

https://archive.org/download/Pdfbooksfree.pk_20151214/%D9%82%D8%B5%D8%B5%20%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A8%DB%8C%D8%A7%20%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88%20pdfbooksfree.pk.pdf

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے