شرح دیوان الحماسة کا تعرف


درس نظامی و نصاب تنظیم المدارس میں شامل ادب عربی کی معروف درسی کتاب دیوان الحماسہ کی انتہائی خوبصورت اردو شرح اتقان الفراسة في شرح دیوان الحماسة نظر نواز ہوئی جو کہ عزیز القدر حضرت علامہ مفتی ابوالحسن رسول بخش قادری زیدہ مجدہ کے رشحات قلم گوہر بار کا ثمر جمیل ہے۔ شرح مذکور متعدد خوبیوں کے حسن کا مظہر ہے ۔ لغات مشکلہ کاحل، ابواب صرفیہ کی نشاندہی ، ماخذ و مادہ کا تعین ، اعراب و تراکیب نحویہ کا بیان ، قرآن و حدیث اور محاورات عرب سے استشہاد نیز اشعار کا سلیس اور فصیح و بلیغ اردو میں ترجمہ اس شرح جلیل کے جمال میں زیادتی کا باعث ہیں۔
Itqan Ul Farasa Sharah Diwan Ul Hamasa | اتقان الفراسة فی شرح دیوان الحماسة

احسان الفراسہ دیوان حماسہ
مولانا رسول بخش قادری

https://archive.org/download/ItqanUlFarasaSharahDiwanUlHamasa/Itqan%20ul%20Farasa%20Sharah%20Diwan%20ul%20Hamasa.pdf

شروع میں انتہائی مفید و نافع فوائد ونکات پر مشتمل مقدمہ نے اس کی افادیت کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ پیش نظر شرح زیور طباعت سے مزین ہونے والی درسی کتب کے سلسلتہ الذہب کی انتہائی خوبصورت کڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ نافعہ کو تا قیامت جاری رکھے۔ آمین بجاہ سید المرسلین

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے