اشرف الانشاء شرح معلم الانشاء کا تعارف
معلم الانشا عربی انشاء پردازی کی ایک اہم کتاب ہے جو تقریبا تمام مدارس اسلامیہ میں داخل نصاب ہے مگر یہ کافی مشکل بھی ہے اس لیے اس کی شرح لکھنے کی ضرورت پیش آئ جو اشرف الانشاء شرح معلم الانشاء کے نام سے منظر عام پر آئ۔ عربی زبان اسلام کی رسمی زبان ہے۔ عربی زبان جنت والوں کی زبان ہے اور قرآن اور حدیث عربی زبان میں ہیں۔ اور ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم عرب والوں میں سے تھے اور جیسا کہ کہا گیا ہے عربی زبان کتاب وسنت کی چابی ہے اور اسی وجہ سے کہا گیا ہے عربی زبان اسلامی مکتبہ اور اسلامی ثقافت کا بڑا دروازہ ہے، ہمیں قرآن کا ذوق نہیں ہو سکتا مگر یہ ہم عربی زبان میں کافی حد یک رسوخ حاصل کر لیں۔ اس لیے ہم علوم اسلامیہ اور فقہ میں رسوخ حاصل نہیں کر سکتے مگر عربی زبان کے ذریعے اس لیے کہ دین کی تبلیغ ہر مسلمان پر فرض ہے قیامت تک۔ اور ہم اسلامی افکار کا تبادلہ خیال اسلامی دنیا میں نہیں کر سکتے مگر عربی زبان سیکھنے کے ساتھ ۔ پس انہیں مذکور وجو ہات کی بناء پر میں عربی زبان سیکھنا بہت اہم ہے۔