حامداومصلیاً: درس نظامی میں شرح مائۃ عامل کی اہمیت روز روشن کی طرح عیاں ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ تمام مدارس میں داخل نصاب ہے، لیکن یہ الگ حقیقت ہے کہ اس مقبول زمانہ کتاب کی ابھی تک کوئی ایسی شرح سامنے نہیں آئی تھی جو اس کے انداز تدریس کو کاملا سامنے لائے۔


یہ کام اللہ رب العزت نے مولانامحمد یوسف القادری صاحب زید مجدہ کے نصیب میں کر دیا، جنہوں نے اسے بنام ضیاء الترکیب ایسے حل کیا کہ اس کا حق ادا کر دیا۔ علامہ موصوف نے اس سے قبل اغراض التهذيب لحل التهذيب وشرح التهذيب نہایت ہی عمدہ اور آسان انداز میں تصنیف فرمائی، جسے علماء وطلباء نے انتہائی سراہا اور تسبیل و تجبین کی داد دی، اور اب ضیاء الترکیب کی تکمیل کے ساتھ ہی اپنی آئندہ آنے والی کتاب آغاز سے انجام تک پر کام کر رہے ہیں، اللہ عز و جل موصوف کو مزید خدمت دین کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Zia Ut Tarkeeb ضیاء الترکیب فی حل شرح مائة عامل

ضیاء الترکیب فی حل شرح مائۃ عامل
مفتی یوسف قادری

https://archive.org/download/ZiaUtTarkeeb/Zia%20Ut%20Targheeb%20.pdf


حضرت مولانا محمد يوسف القادرى زید مجدہ جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ کے انتہائی مخلص محنتی اور ذہین وفطین استاذ ہیں جنہوں میں بہت ہی کم عرصہ میں طلباء میں مقبولیت حاصل کر لی ہے، اور اب تدریس کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کے میدان میں بھی اتر چکے ہیں۔

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے