ہمدرد مطب

 جس طرح ہمدرد وقف دواؤں کی عمدگی اور اپنے سر پرستوں اور کارکنوں کی محنت اور راست بازی کے باعث برصغیر میں لازوال شہرت رکھتا ہے اسی طرح ہمدرد مطب اپنے مرجوعات اور ان کی شفایابی کے اعتبار سے مشہور ہے۔

ہمدرد مطب کتاب ہمدرد اردو کتاب

ہمدرد مطب
حکیم عبد الحمید دہلوی

https://archive.org/download/20210310_20210310_0246/%DB%81%D9%85%D8%AF%D8%B1%D8%AF%D9%90%20%D9%85%D8%B7%D8%A8.pdf

ہمدرد دواخانہ در حقیقت ملک و قوم کے دشمن صحت کے خلاف ایک محاذ جنگ قائم کیے ہوئے ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ دشمن کے مقابلے میں لڑنے والی فوج اسی وقت تقسیم کو پسپا کر سکتی ہے جبکہ اس میں اعلی درجے کا نظم وضبط ہو، وہ فنون حرب کی ماہر ہوا اور اس کے اسلحہ بھی معیاری ہوں اور ساتھ ہی اس کی تمام جان نثاریوں اور خونریزیوں کا اصلی مقصد ملک وقوم کی حفاظت و خیر خواہی ہو۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمدرد کے محاذ جنگ کو یہ سب باتیں میسر ہیں۔ چنانچہ ہمدرد وقف کے سر پرست اور واقف متولی عالی جناب حکیم حاجی عبد الحمید صاحب مدظلہ العالی اس محاذ جنگ کے تجربہ کار سپہ سالانہ دیگر اطبا اوران کے ماتحت افسر نیز دواخانے کے عام کارکنان ان کی آزمودہ کار فوج ہے اور دواخانہ کی دوائیں ان کے اسلحہ تعدد در دواخانہ دشمنان صحت کا مقابلہ کرنے اور ملک و قوم کا معیار صحت بلند کرنے کے لیے بہتر ہے بہتر دواؤں کا ذخیرہ رکھتا ہے ۔ ان مفرد دواؤں میں ہندوستان کے دور دراز علاقوں، کوہستان اور بیابانوں میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیاں بھی ہوتی ہیں جو صحیح اور مناسب وقت پر زر کثیر صرف کر کے فراہم کی جاتی ہیں بشیر، ریچھ ہمگر مچھ اور سانپ جیسے خطرناک جانوروں کی پھر بیاں اور کار آمد عضو بھی ہوتے ہیں، جن کو شکاری لوگ خطر ناک جنگوں اور پہاڑوں میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر حاصل کرتے اور قابل اعتماد ذرائع سے ہمدرد تک پہنچاتے ہیں۔ مشک ، عنبر، مروارید، زعفران، میرا، یا قوت، زمرد، فیروزه، عقیق، پیشب وغیرہ قیمتی اشیا بھی ہیں، جن کو ماہرین کے ذریعے زیادہ سے زیادہ قیمتیں ادا کر کے خریدا جاتا ہے۔ پھر ان مفردات سے ماہر دوا ساز مرکبات تیار کرتے ہیں جو بیماریوں سے لڑنے والے اطبا کے لیے بہترین معیاری ہتھیار ثابت ہوتے ہیں۔

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے