مکان کا ثبوت
مکان یا تو خلا ہو گا یا جسم حاوی کی سطح باطن جو جسم مخوی کی سطح ظاہر سے مماس ہو۔ اول باطل ہے تو ثانی متعین ہے۔ ہم نے کہا اول باطل ہے اس لیے کہ اگر خلا ہوگا تو یا تو وہ لاشی محض ہوگا یا بُعدِ موجود مجرد عن المادہ۔ اوّل کی طرف کوئی سبیل نہیں۔
اس لیے کہ ایک خلا دوسرے خلا سے کم ہوتا ہے مثلاً دو دیواروں کے درمیان کا خلا یقینا دو شہروں کے در میانی خلا سے کم ہے۔ اور جو کمی اور زیادتی قبول کرے اس کالائے محض ہونا محال ہے۔ اور ثانی کی طرف کوئی سبیل نہیں۔ اس لیے کہ وہ بعد اگر ہیولیٰ سے خالی ہو کر پایا جائے تو وہ محل سے بالذات بے نیاز ہو گا پھر اس کا محل سے اقتران محال ہو گا۔ یہ خلاف مفروض ہے، کیوں کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ طبیعت امتداد یہ بالذات محتاج مادہ ہے۔
از: ہدایت الحکمت
پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے نیچے کلک کریں