نام کتاب | مصباح الصرف شرح میزان الصرف |
مصنف | محمد گلریز مصباحی |
زبان | اردو |
فن | صرف |
مصباح الصرف شرح ميزان الصرف
مصباح الصرف شرح ميزان الصرف و منشعب کا ترجمہ کرتے وقت مجلس برکات جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی کتاب میزان و منشعب کو سامنے رکھا گیا ہے ، اس میں اولا کچھ مفید باتیں درج ہیں اس کے بعد کتاب کو اسباق کی صورت میں تقسیم کر کے اولا فارسی عبارت لکھی ہے پھر اس کے نیچے ترجمہ لکھا ہے ، زیادہ طویل سبق نہ ہو اس لیے تھوڑی عبارت لکھ کر سبق کا نمبر ڈال کر فوراً ترجمہ لکھ دیا ہے اور مناسبت سے جلی حروف میں ہیڈنگ بھی پیش کر دی ہے ، پھر مزید وضاحت کے لیے اپنی طرف سے کچھ نہ لکھ کر میزان و منشعب پر استاذ گرامی و قار مولانا ساجد علی مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کا جو حاشیہ درج ہے اسے بعینہ نقل کر دیا ہے جو بہت جامع اور فوائد سے پیر ہے ، اس طرح سے یہ کتاب ان شاء اللہ طلبہ کے اسباق حل کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگی ۔