فاروق اعظم کا حسن ظاهری


حضرت سیدنا ابن قتیبہ رحمہ اللہ تعال علیہ فرماتے ہیں کہ کوفہ کے لوگوں نے امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا جو حالیہ بیان کیا ہے اس کے مطابق آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا رنگ گہرا گندمی تھا ۔ جبکہ اہل حجاز نے جو آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا حلیہ بیان کیا ہے اس کے مطابق آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی رنگت بہت سفید تھی بلکہ ایسی سفید تھی جیسے چونا ہوتا ہے اور لگتا تھا کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے جسم مبارک میں خون ہی نہیں ہے ۔


علامہ واقدی رحمۃ اللہ علیہ القوی فرماتے ہیں کہ جنہوں نے آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے گندمی رنگ ہونے کا قول کیا ہے ان کی بات درست نہیں کہ انہوں نے آپ کو عام الرمادہ ‘ ‘ یعنی قحط سالی والے سال دیکھا تھا ۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اس سال دودھ اور چربی وغیرہ کھانا چھوڑ دیا تھا صرف زیتون کا تیل استعمال فرماتے جس کے سبب آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی رنگت گندمی ہوگئی تھی ۔ علامہ ابن حجر عسقلانی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے بھی بعض فاروقی حضرات سے یہی قول نقل کیا ہے ۔

فاروق اعظم کا حسن ظاهری


فاروق اعظم کا قد مبارک :


حضرت سیدنا ذر بن حبیش رضی اللہ تعالی عنہ اور اکثر لوگوں نے یہی بیان کیا ہے کہ کان عمر طويلا جسيماً یعنی امیر المؤمنین حضرت سید نا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعال عنه لمبے قد والے اور بھاری جسم والے تھے ۔ ‘‘ چند لوگوں میں جب آپ رضی اللہ تعالی عنہ کھڑے ہوتے تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ دیگر لوگوں کو اوپر سے دیکھ رہے ہیں ۔


فاروق اعظم کی مبارک آنکھیں اور زخمار :


حضرت سیدنا ذر بن جبیش رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنه کی آنکھیں لال شرخ اور رخسار بہت ہی پیلے اور کمزور تھے۔


فاروق اعظم کی داڑھی مبارکہ :


حضرت سیدنا ابوعمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ کان کث اللحيۃ یعنی امیر المؤمنین حضرت سید نا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی داڑھی مبارک گھنی گھنگر یال تھی۔ اعلی حضرت امام اہلسنت عظیم البرکت مجدد دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمة الرحمن فرماتے ہیں : شیخ محقق رحمۃ اللہ تعالی علیہ مدارج النبوۃ میں فرماتے ہیں : ‘ ‘ عادت سلف دریں باب مختلف بود آورده اند که لحیه امیر المومنین علی پر می کرد سینه او را و همچنین عمر وعثمان رضی الله تعالى عنهم اجمعین و نوشته اند كان الشيخ محی الدین رضی الله تعالى عنه طويل اللحية وعريضها
یعنی اسلاف کی عادت اس بارے میں مختلف تھی چنانچہ منقول ہے کہ امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی داڑھی ان کے سینے کو بھر دیتی تھی اس طرح حضرت فاروق اعظم اور حضرت عثمان رضی اللہ تعال عنھا کی مبارک داڑھیاں تھیں ، اور لکھتے ہیں کہ شیخ محی الدین سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ لمبی اور چوڑی داڑھی والے تھے ۔


فاروق اعظم کی مونچھیں :


امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی مونچھیں درمیان سے پست اور دائیں بائیں سے بڑھی ہوئی تھیں ۔حضرت سیدنا ذر بن جبیش رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں :
سبلته كثيرة الشعر اطرافهاصهبة یعنی آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی مونچھوں کے بال دائیں بائیں سے کافی بڑھے ہوئے تھے اور ان میں بھورا پن بھی تھا ۔ حضرت سیدنا عبد الله بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں : ‘ ‘ کان عمر إذا غضب قتل شاربه یعنی امیر المؤمنین سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کو جلال آ تا تو اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتے تھے ۔ حضرت سیدنا اسلم رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی الله تعالى عنہ کو جب جلال آ تا تو اپنی مونچھوں کو اپنے منہ کی طرف کرتے اور ان میں پھونک مارتے ۔


فاروق اعظم مہندی سے خضاب فرماتے :


حضرت سید نا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں : ”
قد اختضب أبو بكر بالحناء والكتم واختضب عمر بالحناء بختانى خليفة رسول اللہ حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی الله تعالی عنہ نے مہندی اور کتم دونوں کا خضاب لگایا اور امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے فقط مہندی کا خضاب لگایا ۔ ایک روایت میں یوں ہے فرمایا : ’’ كان عمر يرجل بالحناء یعنی سید نا فاروق اعظم رضی الله تعالى عنہ اپنے بالوں کو مہندی سے آراستہ کیا کرتے تھے ۔ ‘ ‘ حضرت سیدنا خالد بن ابی بکر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں : ’ ’ کان عمر يصفر لحيته ويرجل رأسه بالحناء یعنی سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ اپنی داڑھی اور سر میں مہندی لگایا کرتے تھے ۔


فاروق اعظم سے مشابہ صحابی :


حضرت سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی ظاہری شکل وصورت کے مشابہ تھے ۔ 

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے