غرض جامی شرح اردو شرح جامی
کتاب نام: غرض جامی فی شرح جامی
مصنف: مفتی عطاء الرحمن ملتانی
ناشر: المکتبۃ الشرعیہ شمع کالونی
سبب تالیف
شرح جامی کو علم نحو میں غیر معمولی درجہ حاصل ہے۔ جس پر شروح متعدد اور حواشی عظیمہ اور سالہا سال سے داخل نصاب ہونا شواہد ہیں۔ اس پر تفصیر زمانہ میں مدرسین و متعلمین کے لئے ایسی اردو شرح کی اہم ضرورت تھی جس سے شرح جامی کی ہر ہر مقامات کو حل کر کے اور مولانا جامی کی ہر ہر عبارت کی غرض اور مقصد کو بیان کریں۔ جب کہ اردو میں ایسی شرح موجود نہیں تھی تو ہم نے استاذنا استاد العلماء فاضل لبیب مفتی عطاء الرحمن ملتانی صاحب سے درخواست کی کہ جس انداز سے آپ نے نحو میر کے لئے تنویر اور ہدایۃ النحو کے لئے سعایہ النحو ا اور کافیہ کے لئے کاشفہ جیسے مفصل اور مدلل شروح لکھی ہیں ایسی ہی شرح جامی کی بھی شرح شروع کریں۔
تو انہوں نے قبول کر لیا جو کہ بحمد اللہ طباعت سے آراستہ ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے جس کو پڑھیں اور پڑھائیں۔ خداوند قدوس سے التجاء ہے کہ اس شرح کو قبولیت سے نوازے اور مزید حضرت مفتی صاحب کو اس جیسی تصانیف میں مصروف اور مشغول رہنے کی توفیق بخشے ۔