تعرف مصنف اور شرح المدیح النبوی


مولانا محمد عثمان صاحب سلمہ و زید مجدہ دار العلوم اہلسنت شمس العلوم کے باصلاحیت فارغین میں سے ہیں، انھوں نے از ابتدا تا انتہا دار العلوم ہذا ہی میں تعلیم حاصل کی اور شروع ہی سے ذہانت و صلاحیت کی بنیاد پر انھیں تمام رفقائے درس پر فوقیت حاصل رہی اور پورے دار العلوم میں اول پوزیشن حاصل کرتے رہے، مروجہ تمام علوم وفنون بالخصوص فقہ اور ادب سے خاصی دلچسپی ہے، اپنی صلاحیت اور دینداری کی بنیاد پر تمام اساتذہ کے محبوب نظر ہیں، کتب بینی ان کا محبوب مشغلہ ہے، تدریسی و تصنیفی دونوں صلاحیت کے حامل ہیں، کسی موضوع پر لکھنا شروع کرتے ہیں تو تحقیقی انداز میں خوش اسلوبی سے اپنے مافی الضمیر کو ادا کرتے ہیں، اس سے پہلے الادب الجمیل کا ترجمہ کیا جو علمی حلقوں میں پسند کیا گیا اور اب المديح النبوی کا ترجمہ الفاظ کی ضروری تشریح کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہے، میں نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود اس کو از اول تا آخر دیکھا ہے۔ عزیزم موصوف نے پہلے مشکل الفاظ کی مختصر تشریح کی ہے پھر آسان اور سلیس انداز میں بامحاورہ ترجمہ کیا ہے، ترجمہ بامحاورہ ہے مگر اس میں الفاظ کی بھر پور رعایت ہے اور ترجمہ کا کمال بھی یہی ہے کہ الفاظ کی رعایت کے ساتھ اسی زبان کے اسلوب میں مافی الضمیر کو ادا کیا جائے ، جس زبان میں ترجمہ ہو رہا ہے اور یہ بات المديح النبوی کا ترجمہ پڑھنے والا انشاء اللہ تعالیٰ ضرور محسوس کرے گا۔ دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہوں کہ مولا تعالٰی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ و فیل میں اس ترجمہ کو مقبول انام بنائے اور عزیزم موصوف کے علم و عمل میں روز افزوں ترقی عطا فرمائے اور مزید تصنیف و تالیف کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاه حبیبک الکریم صلی الله تعالى عليه وسلم وعلى آله واصحابه واهل بيته اجمعین
شرح المدیح النبوی | Sharah Al Madeehun Nabavi PDF

شرح المدیح النبوی
مولانا محمد عثمان شمسی

https://archive.org/download/20230712_20230712_1603/%D8%B4%D8%B1%D8%AD%20%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%AF%DB%8C%D8%AD%20%D8%A7%D9%84%D9%86%D8%A8%D9%88%DB%8C_20230712.pdf

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

One Comment