سورج گہن کی نماز
سورج گہن کی نماز سنت مؤکدہ ہے اور چاند گہن کی نماز مستحب ہے سورج گہن کی نماز جماعت سے پڑھنی مستحب ہے اور تنہا تنہا بھی ہوسکتی ہے اگر جماعت سے پڑھی جائے و خطبہ کے سوا جمعہ کی تمام شرطیں اس کے لئے شرط ہیں۔ وہ شخص اس کی جماعت قائم کر سکتا ہے جو جمعہ کی کر سکتا ہے۔ وہ نہ ہو تو تنہا تنہا پڑھیں گھر میں یا مسجد میں (در مختار ورد الحتار ) مسئلہ : گہن کی نماز اس وقت پڑھیں جب سورج میں گہن لگا ہو۔ گہن چھوٹنے کے بعد نہیں اور گہن چھوٹنا شروع ہو گیا مگر ابھی باقی ہے اس وقت بھی شروع کر سکتے ہیں اور گہن کی حالت میں اس پر ابر آجائے جب بھی نماز پڑھیں۔ (جوہرہ نیرہ) مسئلہ: ایسے وقت گہن لگا کہ اس وقت ممنوع ہے تو نماز نہ پڑھیں بلکہ دعا میں مشغول رہیں اور اسی حالت میں ڈوب جائے تو دعا ختم کردیں اور مغرب کی نماز پڑھیں(ردالختار ) مسئلہ گہن کی نماز نفل کی طرح دو رکعت پڑھیں یعنی ہر رکعت میں ایک رکوع اور دو سجدے کریں جیسے اور نمازوں میں کرتے ہیں مسئلہ: گہن کی نماز میں نہ اذان ہے نہ اقامت نہ بلند آواز سے قرآت اور نماز کے بعد دعا کریں۔ یہاں تک کہ آفتاب کھل جائے اور دو رکعت سے زیادہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ خواہ دودو رکعت پر سلام پھیر میں یا چار رکعت پر (رد المحتارو در مختار و فتح القدیر) مسئلہ: اگر لوگ جمع نہ ہوئے تو ان لفظوں سے پکاریں ۔ الصلوۃ جامعة ( در مختار و فتح القدير ) مسئلہ : افضل یہ ہے کہ عیدگاہ یا جامع مسجد میں اس کی جماعت قائم کی جائے اور اگر دوسری جگہ قائم کرے جب بھی حرج نہیں۔ (عالمگیری) مسئلہ: اگر یاد ہو تو سورہ بقر اور آل عمران کی برابر بڑی سورتیں پڑھیں اور رکوع و سجود میں بھی طول دیں اور بعد نماز دعا میں مشغول رہیں یہاں تک کہ پورا آفتاب کھل جائے اور یہ بھی جائز ہے کہ نماز میں تخفیف کریں اور دعا میں طول دیں خواہ امام قبلہ رو دعا کرے یا مقتدیوں کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو اور یہ بہتر ہے اور سب مقتدی آمین کہیں۔ اگر دعا کے وقت عصا یا کمان پر ٹیک لگا کر کھڑا ہو تو یہ بھی اچھا ہے دعا کے لئے منبر پر نہ جائے (در مختار و بہار وفتح القدیر) مسئلہ: سورج گہن اور جنازہ دونوں کا اجتماع ہو تو پہلے جنازہ پڑھے (جوہرہ و بہار شریعت) مسئلہ: چاند گہن کی نماز میں جماعت نہیں امام موجود ہو یا نہ ہو بہر حال تنہا تنہا پڑھیں (در مختار ہدایہ عالمگیری فتح القدیر ) امام کے علاوہ دو تین آدمی جماعت کر سکتے ہیں۔ (بہار شریعت )
خوف و مصیبت کے وقت نماز مستحب ہے
مسئلہ: تیز آندھی آئے یا دن میں سخت اندھیری چھا جائے یا رات میں خوفناک روشنی ہو یا لگا تار کثرت سے مینہ برسے یا اولے پڑیں یا آسمان سرخ ہو جائے یا بجلیاں گریں یا بکثرت تارے ٹوٹیں یا طاعون وغیرہ وبا پھیلے یا زاز لے آئیں یا دشمن کا خوف ہو یا اور کوئی دہشت ناک بات پائی جائے ان سب کے لئے دو رکعت نماز مستحب ہے۔ (عالمگیری ودر مختار وغیرہ)