حروف مشبه بفعل کی خبر
حروف مشبہ بفعل چھ ہیں : إِنَّ أَنَّ . كَأَنَّ . لكن .لیت۔ لعل
یہ حروف مبتدا اور خبر پر داخل ہوتے ہیں۔ مبتدا کو نصب دیتے ہیں اور اس کو ان حروف کا اسم کہا جاتا ہے۔ اور خبر کو رفع دیتے ہیں اور اس کو ان حروف کی خبر کہا جاتا ہے۔ جیسے إِنَّ الْعِلْمَ نُورٌ عَلِمْتُ أَنَّ الْامْتِحَانَ قَرِيبٌ . كأنَّ الْكِتَابَ أَسْتَاذُ الْكِتَابُ صَغِيرٌ لَكِنَّهُ مُفِيدٌ . لَيْتَ الشَّبَابَ يَعُودُ لَعَلَّ الْمَرِيضَ نَائِمٌ .
ان حروف کی خبر مفرد، جملہ معرفہ یا نکرہ ہونے میں مبتدا کی خبر کی طرح ہے۔ اور ان کی خبر کو ان کے اسم پر اسی وقت مقدم کیا جا سکتا ہے جب کہ خبر ظرف ہو، یا جار مجرور ہو۔ جیسے اِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ ، إِنَّ مَعَ خَالِدٍ بَكْرًا إِنَّ مَعَلْ العُسْرِ يُسْرًا (مزید تفصيل کے لیے یہاں کلک کریں)