تہذیب البلاغہ اردو شرح دروس البلاغہ
کتاب نام: تہذیب البلاغہ اردو شرح دروس البلاغہ
تالیف: مولانا اصغر علی صاحب فیصل آباد
ناشر: جامعہ اسلامیہ عربیہ
کمپوزنگ: محمد زبیر جامعہ اسلامیہ عربیہ مدنی ٹاون
اشاعت اول: جولائ ۲۰۰۶ء
حامدا و مصلياً، اما بعد علوم دینیہ میں علم بلاغت و فصاحت ( علم معالی و بیان ) کو یہ امتیازی شان حاصل ہے کہ اس علم کے ذریعے قرآنِ کریم کا اعجاز سمجھا جاتا ہے ۔ چنانچہ علما متقدمین و متاخرین نے اس فن میں متعدد تصانیف کی ہیں ان تصانیف میں سے ایک اہم تصنیف محمد علی ناصف مصری کی ” دروس البلاغہ ہے جو انتہائی اختصار کے ساتھ علم معانی و بیان کے اصول و مسائل پر مشتمل ہے گویا کہ مشہور کتاب مختصر المعانی کا خلاصہ ہے، اس اختصار کی بنا پر طلبہ کیلئے سریع الضبط اور سہل الفہم ہے۔ عزیزم محترم مولانا محمد اصغر علی صاحب نے اس کی شرح لکھ کر اس کتاب کے معانی مطالب اور فوائد کو مزید آسان اور لذیذ بنا دیا ہے، یہ شرح پڑھنے اور پڑھانے والوں کیلئے انتہائی مفید ہے، اللہ تعالیٰ مؤلف کے علم کو اس قحط الرجال کے زمانہ میں شائقین علم کیلئے نافع بنائے اور ان کے علمی و روحانی فیض کو عام بنائے۔ آمین
عبد الکریم احمد