توضیح الوقایہ شرح اردو شرح الوقایہ جلد ۲

 تعارف علم فقہ اور اسکے طبقات رجال


الفقہ لغتہ سمجھدار ہونا کھولنا اصطلاحی معنى الفقر هو العلم بالاحكام الشرعية الفرعية المكتسب من ادلتها التفصيلي مفهوم علم فقہ وہ ہے جس میں احکام شریعت فروعی اور عملی کا علم ادلہ اربعہ قرآن و سنت اجماع اور قیاس شرعی کے ذریعہ حاصل کیا جائے ۔
طبقات فقها دور نبوت صحابہ تابعین تبع تابعین ہر دور میں تفقہ اور فقہ آشنا جماعت سرگرم رہی ہے البتہ متاخرین مجتہدین کے اعتبار سے جماعت فقہاء کے چند طبقات حسب ذیل ہیں۔ – طبقه اول مجتهد مطلق يا مجتهد في الشرع يہ حضرات ادله اربعہ قرآن وسنت، اجماع، قیاس شرعی کی روشنی میں اپنے اصول اور احکام مستنبط کرتے ہیں جیسے امام ابوحنیفہ امام مالک امام شافعی امام احمد بن حنبل۔
توضیح الوقایہ شرح اردو شرح الوقایہ جلد ۲

توضیح الوقایہ جلد ۲
مولانا شاہد حسن قاسمی

https://archive.org/download/DarsENizamiDarjaRabea4thYear/TAOZEEH_UL_WIQAYA.pdf
 طبقہ ثانی: یہ مجتهد في المذهب يا مجتهد منتسب، یہ حضرات اصول میں اپنے امام کے تابع رہ کرفروغ اور جزئیات میں اختلاف کرتے ہیں جیسے امام ابو یوسف امام محمد امام زفر وغیرہ ۔ طبقہ ثالث : مجتهد في المسائل جن مسائل میں امام سے کوئی نص صریح اور حکم نہ ہو یہ حضرات اپنے امام کے اصول کے تابع رہ کر استنباط مسائل کرتے ہیں جیسے اہم طحاوی خصاف کرخی ، سرخسی فخر الاسلام علامہ بزدوی وغیره۔ طبقہ رابع: یہ اصحاب التخريج ۔ یہ حضرات اصول و فروع پر کمال نظر کے ساتھ امام صاحب کے قول محمل کی تفصیل اور محتمل الامرین کی تعیین فرماتے ہیں جیسے قاضی خاں اور ابو بکر رازی وغیرہ۔ طبقہ خامس :- اصحاب الترجیع یہ حضرات اپنے امام سے مروی افضل اور فضول روایات کا فیصلہ فرماتے ہیں جیسے هذا اولى لهذا اصح هذا اشبه بالفقہ کہنا جیسے امام قدوری مصنف ہدایہ وغیرہ ۔ طبقہ سادس : قادر على التمیز یہ حضرات ظاہر الروایہ اور غیر ظاہر الروایت شاذہ اور نادرہ روایات میں قول قوی اور ضعیف کا امتیاز فرماتے ہیں جیسے صاحب کنز صاحب وقایہ شارح وقایہ وغیرہ۔

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے