تواریخ حبیب الہ مجلس برکات

تواریخ حبیب الہ مجلس برکات
نام کتاب: تسہیل تواریخ حبیب الہ
تصنيف: علامہ مفتی عنایت احمد کا کوروی علیہ الرحمہ
تسهيل: مولانا اختر حسین فیضی مصباحی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 
ناشر: مجلس برکات الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ۔ یو پی پن کوڈ : ۴ ۲۴۰ ۲۷

تواریخ حبیب الہ
مفتی عنایت احمد کاکوروی

https://archive.org/download/14_20221201/%D8%AA%D9%88%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%20%D8%AD%D8%A8%DB%8C%D8%A8%20%D8%A7%D9%84%DB%81.pdf-1.pdf



پیش لفظ

 فن سیرت میں حضرت علامہ مفتی عنایت احمد کا کوروی رحمۃ اللہ علیہ کی مشہورترین کتاب تواریخ حبیب ال ۱۳۷۵ ھ کی تصنیف ہے ۔ جو اس زمانے کی اردو زبان کا عظیم شاہکار ہے ۔ اس کی افادیت کے پیش نظر آج بھی مدارس اسلامیہ کے مبتدی طلبہ کو پڑھائی جاتی ہے ۔ اس وقت ۱۳۲۳ ھ چل رہا ہے ۔ اس حساب سے اس کتاب کی زبان ایک سواڑتالیس سال پرانی ہے ۔ جس کا لب ولہجہ آج کی مروجہ اردوزبان سے میل نہیں کھا تا ۔ زبان غیر مانویں ہونے کی وجہ سے طلبہ خصوصاً ابتدائی طلبہ اور عام قارئین کو عبارت سمجھنے اور جملوں کا ربط ملانے میں دشواری ہوتی ہے ۔ اس دشواری کو استاذی الکریم حضرت علامہ احمد مصباحی صاحب مدظلہ العالی شخ الجامعہ اشرفیہ مبارک پورنے شدت سے محسوں کیا اور مجھے دیا کہ یہ کتاب و افادیت کے پیش نظر بڑی عمدہ اورنفع بخش ہے اسے آج کی مروجہ اردو میں میل کر دوتو زبان و بیان سے انسیت پیدا ہوگی اور استفادہ آسان ہو جائے گا ۔ چونکہ کتاب معتبر اور روایات صحیحہ پشتمل ہے اس لیے اسے نئے انداز سے منظر عام پر آنا چاہیے ۔ حکم پاتے ہی میں اس کام پر لگ گیا ۔ بعد تخیل جب آپ کی خدمت میں پیش کیا تو آپ نے مسرت کا اظہار فرمایا اور جا بجا مفید اصلاح بھی فرمائی ۔ اب یہاں کتاب کی اصل عبارت اور تبدیل شد و عبارت کے نمونے پیش کیے جارہے ہیں تا کہ یہ اندازہ ہو سکے کہتی الامکان حضرت مصنف ہی کے مفہوم و بیان بلکہ بیش تر الفاظ کوبھی باقی رکھا گیا ہے ۔ صرف اسلوب میں تبدیلی ہوئی ہے اور عبارت میں سلاست اور روانی پیدا کر دی گئی ہے ۔

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے