تلخیص الانوار اردو شرح نور الانوار
کتاب نام: تلخیص الانوار اردو شرح نور الانوار
ضبط و ترتیب: حضرت مولانا سید عبد المصور اسماعیلز
ناشر: مکتبہ عمر فاروق شاہ فیصل کالونی
علم اصول الفقہ میں ” نور الانوار ایک آسان کتاب ضرور ہے، لیکن زیادہ طویل ہونے کی وجہ سے طلبہ کو اس سے اصول اربعہ کے اقسام کی تعریفات ، احکامات، اور اصطلاحات کو یاد کرنے میں بڑی دقت پیش آتی ہے۔ اس لئے کافی عرصہ سے بندہ کی یہ خواہش تھی کہ کوئی صاحب قلم اور فن اصول الفقہ کا ماہر نور الانوار کی ایک ایسی عام فہیم اردو میں تلخیص کرے جس سے نہ صرف نور الانوار کو ضبط کرنا آسان ہو، بلکہ نصاب میں داخل اصول الفقہ کی دیگر کتابوں کو سمجھنے اور ضبط کرنے میں مفید ہو۔ اللہ تعالیٰ نے بندے کی یہ خواہش پوری فرمائی اور میرے انتہائی قریبی دوست خانواده رسول ﷺ حضرت مولانا سید عبدالمصور مدظلہ نے بندہ کی خواہش کے عین مطابق تلخیص لکھی ۔ جس سے دل بہت مسرور ہوا۔ بندہ کی رائے یہ ہے کہ اس تلخیص سے پوری کتاب کو اجمالاً یاد کرنا کوئی مشکل نہیں رہا۔ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس تلخیص کو ہر طرح نافع بنائے اور موصوف کو جزائے خیر اور فلاح دارین نصیب فرمائے ۔ آمین
والسلام نورالدین یا نیز کی