انبیاء کے قاتل
قرآن مجید نے متعدد جگہ پر یہودیوں کی شرارتوں اور فتنہ پردازیوں کا تفصیلی بیان کرتے ہوئے بار بار یہ اعلان فرمایا ہے کہ ان ظالموں نے اپنے انبیا اور پیغمبروں کو بھی قتل کیے بغیر نہیں چھوڑا، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ:
إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاٰيٰتِ اللَّہِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّیْنَ بِغَيْرِ حَقِّ وَّ يَقْتُلُونَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ(ب ۳ ، ال عمران : ۲۱)
ترجمہ کنز الایمان : وہ جو اللہ کی آیتوں سے منکر ہوتے اور پیغمبروں کو ناحق شہید کرتے اور انصاف کا حکم کرنے والوں کو قتل کرتے ہیں انہیں خوش خبری دو دروناک عذاب کی۔
حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہودیوں نے ایک دن میں پینتالیس نبیوں اور ایک سوستر صالحین کو قتل کر دیا تھا جو ان کو اچھی باتوں کا حکم دیا کرتے تھے۔ (تاریخ ابن کثیر، ج ۲، ص ٥٥) چنانچہ حضرت یحیی و حضرت زکریا علیہما السلام کی شہادت بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔
حضرت يحیى عليہ السلام کی شہادت ابن عسا کرنے "المستقصى فی فضائل الاقصیٰ” میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ اس طرح تحریر فرمایا ہے کہ دمشق کے بادشاہ "حداد بن حدار” نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں ۔ پھر وہ چاہتا تھا کہ بغیر حلالہ اس کو واپس کر کے اپنی بیوی بنالے۔ اس نے حضرت یحییٰ علیہ السلام سے فتوی ٰطلب کیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ اب تم پر حرام ہو چکی ہے اس کی بیوی کو یہ بات سخت ناگوار گزری اور وہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کے درپے ہو گئی۔ چنانچہ اس نے بادشاہ کو مجبور کر کے قتل کی اجازت حاصل کر لی اور جب کہ وہ ”مسجد حبرون” میں نماز پڑھ رہے تھے بحالت سجدہ ان کو قتل کرادیا اور ایک طشت میں ان کا سر مبارک اپنے سامنے منگوایا۔ مگر کٹا ہوا سر اس حالت میں بھی یہی کہتا رہا تھا کہ ” تو بغیر حلالہ کرائے بادشاہ کے لئے حلال نہیں” اور اسی حالت میں اس پر خدا کا یہ عذاب نازل ہو گیا وہ عورت، سر مبارک کے ساتھ زمین میں دھنس گئی ۔(البدایہ والنہایہ، ج ۲، ص ٥٥)
حضرت زکریا علیہ السلام کا مقتل یہودیوں نے جب حضرت یحییٰ علیہ السلام کو قتل کر دیا تو پھر ان کے والد ماجد حضرت زکریا علیہ السلام کی طرف یہ ظالم لوگ متوجہ ہوئے کہ ان کو بھی شہید کر دیں۔ مگر جب حضرت زکریا علیہ السلام نے یہ دیکھا تو وہاں سے ہٹ گئے اور ایک درخت کے شگاف میں روپوش ہو گئے ۔ یہودیوں نے اس درخت پر آرا چلا دیا۔ جب آرا حضرت زکریا علیہ السلام پر پہنچا تو خدا کی وحی آئی کہ خبردار اے زکریا! اگر آپ نے کچھ بھی آہ وزاری کی تو ہم پوری روئے زمین کو تہ و بالا کر دیں گے۔ اور اگر تم نے صبر کیا تو ہم بھی ان یہودیوں پر اپنا عذاب نازل کر دیں گے۔ چنانچہ حضرت زکریا علیہ السلام نے صبر کیا اور ظالم یہودیوں نے درخت کے ساتھ ان کے بھی دو ٹکڑے کر دیے ۔(تاریخ ابن کثیر، ج ٥٢،۲)
اس میں اختلاف ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ کس جگہ پیش آیا؟ پہلا قول یہ ہے کہ مسجد حبرون میں شہادت ہوئی ۔ مگر حضرت سفیان ثوری نے شمر بن عطیہ سے یہ قول نقل کیا ہے کہ بیت المقدس میں ہیکل سلیمانی اور قربان گاہ کے درمیان آپ شہید کیے گئے جس جگہ آپ سے پہلے ستر انبیا علیہم السلام کو یہودی قتل کر چکے تھے ۔ (تاریخ ابن کثیر، ج ۲، ص ٥٥)
بہر حال یہ سب کو مسلم ہے کہ یہودیوں نے حضرت یحییٰ علیہ السلام کو شہید کر دیا اور جب حضرت عیسی علیہ السلام کو ان کی شہادت کا حال معلوم ہوا تو آپ نے علی الاعلان اپنی دعوت حق کا وعظ شروع کر دیا اور بالآخر یہودیوں نے آپ کے قتل کا بھی منصوبہ بنالیا۔ بلکہ قتل کے لیے آپ کے مکان میں ایک یہودی داخل بھی ہو گیا۔ مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک بدلی بھیج کر آسمان پر اٹھا لیا جس کا مفصل واقعہ ہماری کتاب ”عجائب القرآن” میں مذکور ہے۔
درس ہدایت: حضرت یحییٰ کی اور حضرت زکریا علیہما السلام کی شہادت کے واقعات اور حالات سے اگر چہ حقیقت میں نگاہیں بہت سے نتائج حاصل کر سکتی ہیں۔ تاہم چند باتیں خصوصی طور پر قابل توجہ ہیں:
(۱) دنیا میں ان یہودیوں سے زیادہ شقی القلب اور بدبخت کوئی اور نہیں ہو سکتا جو حضرات انبیا علیہم السلام کو ناحق قتل کرتے تھے۔ حالانکہ یہ برگزیدہ اور مقدس ہستیاں نہ کسی کو ستاتی تھیں نہ کسی کے مال و دولت پر ہاتھ ڈالتی تھیں بلکہ بغیر کسی اجرت و عوض کے لوگوں کی اصلاح کر کے انہیں فلاح و سعادت دارین کی عزتوں سے سرفراز کرتی تھیں ۔ چنانچہ حضرت ابو عبیدہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ قیامت کے دن سب سے بڑے اور زیادہ عذاب کا مستحق کون ہوگا ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ رَجُلٌ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ مَنْ أَمَرَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَى عَنِ الْمُنْكَرِ وہ شخص جو کسی نبی کو یا ایسے شخص کو قتل کرے جو بھلائی کا حکم دیتا ہو اور برائی سے روکتا ہو۔ (تفسیر ابن کثیر، ج ۲، ص ۲۲ ، پ ۳، آل عمران: ۲۱)
بہر حال ظالم یہودیوں نے اپنی شقاوت سے خدا کے نبیوں کے ساتھ جو ظالمانہ سلوک کیا، اور جس بے دردی کے ساتھ ان مقدس نفوس کا خون بہایا اقوام عالم میں اس کی مثال نہیں مل سکتی۔ اس لیے خداوند قہار و جبار نے اپنے قہر و غضب سے ان ظالموں کو دونوں جہان میں ملعون کر دیا۔ لہذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ ان ملعونوں سے ہمیشہ نفرت و دشمنی
رکھے۔
(۲) بنی اسرائیل چونکہ مختلف قبائل میں تقسیم تھے اس لیے ان کے درمیان ایک ہی وقت
میں متعدد نبی اور پیغمبر مبعوث ہوتے رہے اور ان سب نبیوں کی تعلیمات کی بنیاد حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کتاب توریت ہی رہی اور ان سب انبیائے کرام علیہم السلام کی حیثیت حضرت موسیٰ علیہ السلام کے نائبین کی رہی۔
(۳) علمائے کرام کو اپنی زندگی کی آخری سانس تک حق پر ڈٹ کر اُس کی تبلیغ کرتے رہنا چاہیے اور حق کے معاملہ میں اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ جیسا کہ آپ نے پڑھ لیا کہ سرکٹ جانے کے بعد بھی حضرت یحییٰ علیہ السلام کے کٹے ہوئے سر سے یہی آواز آتی رہی کہ تین طلاقوں کے بعد بغیر حلالہ کرائے ہوئے عورت سے اس کا شوہر دوبارہ نکاح نہیں کر سکتا۔
والله تعالى اعلم