الرحمة الواسعة  شرح البلاغة الواضحة

 مدراس عربیہ میں بلاغت یعنی فن بیان، معانی اور بدیع کی تعلم کے لیے مصر کی وزارت تعلیم نے شیخ علی الجازم اور شیخ مصطفی امین سے البلاغۃ الواضحة مرتب کرائی تھی جسے نہایت مفید قرار دیا گیا، اور اس کو تمام مدارس میں قبولِ عام کی دولت نصیب ہوئی۔ پھر اس تدریس میں آسانی کے لیے انہی حضرات نے دلیل البلاغۃ الواضحة تحریر کی جس میں بڑی قابلیت کے ساتھ تمام تمرینات کا اجراء اور حل کیا ہے. مولانا حفظ الرحمن صاحب پالن پوری نے الرحمة الواسعة کے نام سے البلاغة الواضحة کی شرح لکھی ہے، اور اس میں ” البلاغة الواضحة“ کے ترجمہ کے ساتھ دليل البلاغۃ الواضحۃ کا بھی ترجمہ دے دیا ہے۔

الرحمة الواسعة  شرح البلاغة الواضحة

الرحمۃ الواسعہ شرح البلاغۃ الواضحہ
مولانا حفظ الرحمن

https://archive.org/download/Md_Khubaib_Misbahi___/%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%DB%83%20%D8%A7%D9%84%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%B9%DB%81%20%D8%B4%D8%B1%D8%AD%20%D8%A7%D9%84%D8%A8%D9%84%D8%A7%D8%BA%DB%83%20%D8%A7%D9%84%D9%88%D8%B6%D8%AD%DB%81.pdf

علم بلاغت و معانی ان اہم علوم میں سے ہے جن کے بغیر قران وحدیث کی فہم و بصیرت حاصل ہونا مشکل ہے اسی اہمیت کے پیش نظر علماء اسلام نے اس سلسلہ میں اہم کتابیں تالیف فرمائی ہیں، درس نظامی میں اس فن کی کتابیں شامل ہیں ” البلاغۃ الواضحہ نام سے ایک اہم کتاب اکثر مدارس میں ابتدائی عربی درجات میں شامل ہے۔

پیش نظر کتاب "الرحمہ الواسعہ اسی اہم کتاب کی اردو شرح ہے جسے مولانا حفظ الرحمن صاحب پالن پوری نے مرتب کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی عیون البلالہ کے نام سے اسی موضوع کی کتاب لکھ چکے ہیں۔

.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے