افہام و تفہیم مولانا اسید الحق بدایونی
تصنيف : اسید الحق مت دری بدایونی
ناشر: تاج الفحول اکیڈمی بدایوں
ترتیب : محمد عطیف قادری بدایونی
پہلی اشاعت : 2015ء
https://archive.org/download/20221208_20221208_1103/Ifham-o-Tafheem.pdf
عرض ناشر
تاج الفحول اکیڈمی خانقادی لیہ قادریہ بدایوں شریف کا ایک ذیلی ادارہ ہے ، جو تاجداراہل سنت حضرت شیخ عبدالحمید مد سالم قادری ( زیب سجاد و خانقاہ قادریہ بدایوں شریف ) کی سر پرستی میں عزام محکم اور عمل پیہم کے ساتھ تحقیق ، تصنیف ، ترجمہ اورنشر و اشاعت کے میدان میں سرگرم عمل ہے ، اکیڈمی کے زیر اہتمام اب تک عربی ، اردو ، ہندی ، انگلش ، گجراتی اور مراٹھی زبانوں میں تقریبا ۱۵ رکتا نہیں منظر عام پر آ چکی ہیں جو شہید بغداد ، عالم ربانی مولا نا اسید الحق قادری کی نگرانی اور ان کی قائدانہ کوششوں اور محنتوں کا نتیجہ ہے ۔ آپ کی شہادت کے بعد اب نشر واشاعت کے بیسارے امور بحمد اللہ صاحبزادہ گرامی مولا نا عطیف قادری بدایونی کی نگرانی میں بحسن وخوبی انجام پارہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب آپ ہی کی رہنمائی اور ترتیب کے ساتھ منظر عام پر آرہی ہے ۔ اکیڈمی کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس نے ہر حلقے اور ہر طبقے کی دلچسپی اور ضرورتوں کے پیش نظر اشاعتی خدمات انجام دی ہیں ، خالص علمی اور تحقیقی کتب ، ادبی اور شعری نگارشات ، عام لوگوں کی تر بیت و اصلاح کے لیے آسان زبان میں رسائل ، مسلک حق کے اثبات میں قدیم وجد ید رسائل اور غیر مسلم برادران وطن کے لیے اسلام کے تعارف پرمشتمل سلجھے ہوا دعوتی اور تبلیغی لٹر یچر غرض کہ ہر میدان میں اکیڈمی تحقیقی تصنیفی اور اشاعتی خدمات نمایاں ہیں ۔ تاج الفحول اکیڈمی کے منصوبے میں یہ بات ابتدا ہی سے شامل تھی کہ خانوادہ قادریہ بدایوں شریف کے علما و مشائخ کی تصانیف کو ترنیتی بنیاد پر شائع کیا جائے ۔ بفضلہ تعالی اکیڈمی نے اس سمت میں بھی کامیاب کوششیں کی ہیں ، زیر نظر کتاب اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ۔ رب قد یر ومقتدر سے استدعا ہے کہ اکیڈمی کی ان خدمات کو شرف قبولیت بخشے مستقبل میں اکیڈمی کے اشاعتی منصوبوں کی تکمیل میں آسانیاں پیدا فرمائے اور اراکین کو ہمت وحوصلہ اور اجر جزیل عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ صوبہ النبی الکریم ﷺ –
محمد عبدالقیوم وت ادری جنرل سیکریٹری : تاج الفحول اکیڈمی خادم : خانقاہ قادریہ بدایوں