افعال ناقصه کا اسم
افعال ناقصہ سترہ ہیں : كَانَ . صَارَ أَصْبَحَ . أَمْسَى أَضْحَى. ظَلَّ . بَاتَ . رَاحَ . أَضَ . عَادَه غَدَاء مَازَالَ مَا بَرِحَ مَافَتِي ، مَاانْفَكَ ، مَا دَامَ، لَيْسَ
یہ افعال مبتدا اور خبر پر داخل ہوتے ہیں۔ مبتدا کو رفع دیتے ہیں اور اس کو ان افعال کا اسم کہا جاتا ہے۔ خبر کو نصب دیتے ہیں اور اس کو ان افعال کی خبر کہا جاتا ہے۔ جیسے كَانَ سَلِيمٌ قَائِمًا، صَارَ الثَّوْبُ قَصِيرًا ، أَصْبَحَ فؤاد أم مُوسَى فَرِغَا،أَمْسَى الزَّهْرُ ذَابِلًا، أَضْحَى الغَمَامُ كَثِيفًا، ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًا ،بَاتَ الْمَرِيضُ مُتَأَلِمًا، رَاحَ بَكْرٌ مَاشِيًا . اضَ عَمْرُو فَقِيرًا عَادَ زُهَيْرٌ غَنِيًّا ، غَدَا الوَلَدُ شَابًا. مَازَالَ خَالِدٌ قَارِيًا ، مَا بَرِحَ الْمَرِيضُ نَائِمًا، مُنذُ سَاعَتَيْنِ . مَافَتِئَ التَّاجِرُ رَابِحًا بِصِدْقِهِ . مَا انْفَكَّ الْقَاضِي عَادِلًا فِي حُكْمِهِ اجْلِسُ مَا دَامَ الْأَسْتَاذُ جَالِسًا . لَيْسَ الْمَيْدَانُ فَسِيحًا۔
ان افعال کی خبر کو ان کے اسم سے پہلے لانا جائز ہے۔ جیسے كَانَ قَائِمًا سَلِیمٌ اور شروع کے گیارہ افعال کی خبر کو خود ان افعال سے پہلے لانا بھی جائز ہے ۔ جیسے قَائِمًا كَانَ سَلیم اور وہ پانچ افعال جن کے شروع میں "ما” ہے ان کی خبر کو ان افعال پر مقدم کرنا صحیح نہیں ہے۔ لہذا قَائِمًا مَا زَالَ سَلِيم نہیں کہا جا سکتا ۔ اور لیس کے بارے میں نحویوں کا اختلاف ہے۔ اکثر کے نزدیک لیس کی خبر لیس سے پہلے آسکتی ہے ۔
ان افعال سے متعلق مزید تفصیل کے لیے کلک کریں )