اشکال اربعہ کے نتیجہ دینے کی شرائط
اشکال اربعہ سے نتیجہ حاصل کرنے کی چند شرائط ہیں جن کو یہاں تفصیلا بیان کیا جاۓ گا ۔ یادر ہے کہ ہر شکل میں سولہ ضروب کا احتمال ہے جن میں سے بعض ضروب شرائط کے پائے جانے کی وجہ سے نتیجہ دیتی ہیں اور بعض ضروب شرائط کے نہ پائے جانے کی وجہ سے صحیح نتیجہ نہیں دیتیں۔
شکل اول کے نتیجہ دینے کی شرائط ( ۱ ) …… صغری کا موجبہ ہونا ( خواہ کلیہ ہو یا جزئیہ ) ( ۲ ) ……. کبری کا کلیہ ہونا ( خواہ موجبہ ہو یا سالبہ ) شکل اول میں مذکورہ شرائط کے مطابق صرف چار ضروب نتیجہ دیتی ہیں ۔
شکل ثانی کے نتیجہ دینے کی شرائط اس کے نتیجہ دینے کی دوشرطیں ہیں ۔ ۱ ۔ ایجاب وسلب کے اعتبار سے دونوں مقدمات کا مختلف ہونا یعنی اگر ایک مقدمہ موجبہ ہوتو دوسرا سالبہ ہو ۔ ۲۔ کبری کا کلیہ ہونا ۔ شکل ثانی میں مذکورہ شرائط کے مطابق صرف چار ضروب نتیجہ دیتی ہیں ۔
شکل ثالث کے نتیجے اس کے نتیجہ دینے کی بھی دوشرطیں ہیں : ۱ ۔ صغری کا موجبہ ہونا ۲۔ دونوں مقدمات میں سے کسی ایک کا کلیہ ہونا ۔ شکل ثالث میں مذکورہ شرائط کے مطابق چھ ضروب نتیجہ دیتی ہیں ۔
شکل رابع کے نتیجہ دینے کی شرائط شکل رابع کے نتیجہ دینے کی شرائط تفصیلا مطولات میں مذکور ہیں ۔ یہاں صرف مختصرا ذکر کی جائیں گی ۔ ۱ ۔ دونوں مقدمے موجبہ ہوں ۔ ۲۔ صغری کلیہ ہو ۔ یا ۱ ۔ دونوں مقدمات ایجاب وسلب میں مختلف ہوں ۲ ۔ دونوں مقدمات میں سے کوئی ایک کلیہ ہو ۔ مذکورہ شرائط کے مطابق شکل رابع میں آٹھ ضروب نتیجہ دیتی ہیں ۔