اشرف الھدایہ شرح اردو ھدایہ پنجم
نام : اشرف الھدایہ شرح اردو ھدایہ پنجم
مصنف : مولانا جمیل احمد سکروڈھوی
ناشر : دار الاشاعت اردو بازار ایم اے جناح روڈ کراچی، پاکستان
ONLINE RAED
چھٹی صدی ہجری کے فقیہ اعظم علامہ برہان الدین علی مرغینانی کی شہرہ آفاق کتاب ہدایہ فقہ حنفی کی وہ مشہور و معروف کتاب ہے جو مسلسل آٹھ صدیوں سے مسلک احناف کی محکم اور مستحکم بنیاد بھی جاتی ہے یہ وہ عظیم کتاب ہے جو تمام مدارس اسلامیہ کے نصاب میں داخل ہے اور اس کے بغیر مدارس اسلامیہ کا نصاب نامکمل سمجھا جاتا ہے، اس کتاب کی عربی زبان میں بہت سی شرحیں لکھی جاچکی ہیں لیکن اب تک اردو زبان میں ہدایہ کی کوئی مبسوط اور مکمل شرح منظر عام پر نہیں آسکی ہے۔ شدید ضرورت کے باوجود اردو کا دامن ابھی تک ہدایہ کی ایسی شرح سے خالی تھا جوطلباء اور اساتذہ سب کے لئے یکساں مفید ہو۔ بالآخر عزیز مکرم مولا نا جمیل احمد صاحب زاده الله عـلـمـا و فضلا نے قلم اٹھایا اور بہت حد تک اس ضرورت کو پورا کیا۔ اب تک اشرف الہدایہ کے نام سے ہدایہ ربع ثانی سے متعلق دو جلد میں موصوف کے قلم سے آچکی ہیں۔ راقم الحروف اپنی عدیم الفرصتی کی وجہ سے بالاستیعاب تو نہیں دیکھ سکا۔ البتہ بعض اہم مباحث کا مطالعہ کرنے سے اندازہ ہوا کہ مولف موصوف نے تشریح بصورت مسئلہ اور نقل مذاہب ائمہ کے سلسلہ میں بڑی جانفشانی کے ساتھ تحقیق کی ہے اور پھر تمام مذاہب کو روایات و درایات کے زیور سے آراستہ کیا۔ انداز بیان شستہ ، شگفتہ اور دلنشین ہے، زبان سلیس اور شیریں ہونے کے ساتھ سادہ اور تدریسی لب ولہجہ سے قریب تر ہے۔ انشاء اللہ یہ شرح اہل علم اور طلباء علم کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ اللہ رب العزت اشرف الہدایہ کو اسم باستمی بنائے اور اصل کتاب کی طرح اس کے فیض کو عام سے عام تر فرمائے اور عزیز مؤلف کو بہترین صلہ عطا فرمائے۔